نواز شریف کی وطن واپسی نزدیک، نیب 3 پرانے کیسز کے ساتھ استقبال کیلئے تیار

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی ایک ماہ سے بھی کم مدت میں پاکستان آمد کے پیش نظر قومی احتساب بیورو (نیب) اُن کے خلاف مبینہ طور پر 3 کیسز دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے جن میں غیرقانونی پلاٹوں کی الاٹمنٹ، لاہور میں زمینوں پر قبضہ اور چوہدری شوگر ملز کیس شامل ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نیب کے اس اقدام کی بنیاد سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلے ہے جس میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کی جانب سے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دے دیا گیا، خیال رہے کہ نواز شریف نومبر 2019 سے برطانیہ میں مقیم ہیں جسے ’خود ساختہ‘ جلاوطنی سمجھا جاتا ہے۔

1986 کے ایک کیس میں نواز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب علامہ اقبال ٹاؤن اور گلبرگ، لاہور میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے مبینہ طور پر اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا، 1998 کا ایک اور کیس اڈا پلاٹ سے لاہور میں واقع ان کی رہائش گاہ تک سڑک کی مبینہ غیر قانونی تعمیر کا ہے۔

تیسرا کیس نواز شریف اور ان کے خاندان کی چوہدری شوگر ملز میں شیئرز کی متنازع منتقلی سے متعلق ہے، یہ کیسز 21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پر ’استقبال کرنے‘ کے لیے کھولے جا رہے ہیں۔

گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے جاتی امرا میں ایک اجلاس منعقد کیا، جس کی صدارت پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کی۔

اجلاس میں نواز کیمپ کے کئی رہنما بھی موجود تھے جن میں پرویز رشید، جاوید لطیف، رانا ثنا اللہ، محسن رانجھا اور مریم اورنگزیب شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا نے مریم نواز کو (جو ایک روز قبل لندن سے واپس پہنچیں) کو نواز شریف کی آمد کے حوالے سے پارٹی کی تیاریوں سے آگاہ کیا، نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد مینار پاکستان جائیں گے اور جلسے سے خطاب کریں گے۔

پارٹی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا اللہ تارڑ نے بھی اجلاس میں شرکت کی اور نواز شریف کو اس وقت جن مقدمات کا سامنا ہے ان سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں مینار پاکستان پر نواز شریف کے استقبال کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کو جمع کرنے کے پارٹی کے پرجوش منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارٹی نے پنجاب کو 9 ڈویژنوں میں تقسیم کیا ہے اور احسن اقبال، خرم دستگیر، سعد رفیق، عطا اللہ تارڑ، جاوید لطیف، اویس لغاری، سردار ایاز صادق، سعود مجید، ملک احمد خان، مصدق ملک، حنیف عباسی اور شیخ آفتاب کو کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق ہر کوآرڈینیٹر کو نواز شریف کی آمد پر ایک لاکھ افراد مینار پاکستان لانے کی ذؐہ داری سونپی گئی ہے، مریم نواز نے پہلے ہی ان کوآرڈینیٹرز کو بتا دیا ہے کہ ان کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جائے گا کہ وہ اپنے ساتھ کتنے لوگوں کو لاتے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مریم نواز نے اجلاس کے شرکا سے کہا کہ وہ مقررہ ہدف پورا کرنے کی مکمل رپورٹ 30 ستمبر کو ہونے والے اگلے اجلاس میں دیں۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ خواجہ سعد رفیق سمیت کچھ سینیئر رہنماؤں کے صدر مسلم لیگ (ن) لاہور سیف الملوک کھوکھر سے شدید اختلافات ہیں اور یہ معاملات نواز شریف کے استقبال کے لیے کارکنوں کو متحرک کرنے میں مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) نے ان اطلاعات کو بھی مسترد کر دیا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس نہیں آئیں گے، پارٹی کی انفارمیشن سیکریٹری برائے پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تاریخ قریب آنے کے ساتھ ہی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے جس سے شکوک و شبہات پیدا ہو گئے ہیں کہ وہ آئیں گے یا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی آمد کا پلان ملتوی کرنے کے حوالے سے مذموم عناصر کی جانب سے پروپیگنڈہ مہم شروع کر دی گئی ہے، 21 اکتوبر کو ان کی واپسی کے منصوبے میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔

نواز شریف کی آمد سے قبل حفاظتی ضمانت کے بارے میں ایک سوال پر عظمیٰ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی قانونی ٹیم اس معاملے پر کام کر رہی ہے اور جلد ہی اسے حتمی شکل دے گی۔

مشہور خبریں۔

پاکستان اور آذربائیجان میں متعدد معاہدے، تجارتی حجم 2 ارب ڈالر تک پہنچانے پر اتفاق

🗓️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے اذربائیجان کے دورے کے

امریکی میزائل ڈویلپمنٹ پروگرام کے سینئر ڈائریکٹر کی برطرفی

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: امریکی فضائیہ کے ایک اہم میزائل ڈیولپمنٹ پروگرام کے ڈائریکٹر کو

جسٹس بابر ستار کا عدالتی عملے کی جانب سے سائلین سے بخشش طلب کرنے پر اظہار برہمی

🗓️ 7 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2 ججز جسٹس بابر

وزیراعظم کے ٹویٹر پر فالورز کی تعداد 14 ملین ہو گئی

🗓️ 26 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم پاکستان کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر

اسرائیل کو انڈر 20 ورلڈ کپ سے باہر کیا جائے:سینکڑوں انڈونیشین شہری

🗓️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سینکڑوں انڈونیشیی باشندوں نے ایک ریلی

دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ

🗓️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے

گزشتہ ایک سال میں 15 لاکھ سے زیادہ افغانوں کی اپنے ملک واپسی

🗓️ 18 مارچ 2024سچ خبریں: طالبان حکومت کی وزارت برائے مہاجرین اور واپسی کے امور کے

پی پی پی اور ن لیگ میں ضمنی انتخابات مشترکہ لڑنے پر اتفاق

🗓️ 7 جون 2022لاہور(سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نے پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات مشترکہ طور پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے