?️
سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو اخلاقاً وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار نہیں بننا چاہیے۔میڈیا کے مطابق انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے لاہور سے انتخاب پر کئی سوالیہ نشان ہیں اور یہ تاثر عام ہے کہ انہیں جتوایا گیا ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے عہدے کے لیے شہباز شریف یا ایاز صادق بھی متبادل امیدوار ہو سکتے ہیں، بطور سیاسی ورکر میری یہ رائے ہے کہ ہمیں کسی کے مینڈیٹ پر ہاتھ نہیں ڈالنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی اور جماعت کے منتخب ممبر کو اپنے ساتھ شامل نہیں کرے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ممبران اسمبلی کو نہیں توڑنا چاہئے اور اصل مینڈیٹ ان ممبروں کے پاس نہیں بلکہ عوام کے ہاتھ میں ہے۔
خورشید شاہ نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) کو بھی تعداد کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے، اور اپنے بیانئے ووٹ کو عزت دو کا پاس رکھنا چاہئے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ بات جمہوریت کی روح کے خلاف ہے کہ ہم وزیر اعظم کے عہدے کی مدت کو آپس میں تقسیم کر لیں۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ جمہوریت اور ریاست کے استحکام کے لیے ضروری ہے کہ عوام کے مینڈیٹ کو نہ چھیڑا جائے کیوں کہ کسی کے مینڈیٹ سے کھیلنا عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا یہ فرض ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کو پابند کرے کہ وہ فارم 45 کے مطابق 15دن میں فیصلے کرے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سپورٹ سے منتخب اراکین کو جلد یہ فیصلہ کرنا چاہئے کہ انہیں کس پارٹی میں شمولیت اختیار کرنی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلے مسلط نہیں کرے گی بلکہ ریاست کے مفاد میں کو مدنظر رکھ کر آگے بڑھے گی، جہانگیر ترین نے بہترین فیصلہ کیا ہے اور وہ انہیں اس فیصلے پر شاباش دیتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ہم شدید ترین جنگ کے لیے تیار ہیں؛انصار اللہ امریکہ کو انتباہ
?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:یمن کی مزاحمتی تحریک انصار اللہ نے امریکہ کو سخت
اپریل
روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار
اپریل
جموں کشمیر بھارت کا داخلی معاملہ نہیں ہوسکتا
?️ 11 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق بھارتی آئین
مئی
افغانستان میں امریکی میراث، طالبان کی زبانی
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں:جہاں بعض ممالک نے افغانستان کی سلامتی پر تشویش کا اظہار
جولائی
آنے والا موسم سرما بہت مشکل ہوگا:فرانسیسی صدر
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں:فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس ملک کی پارلیمنٹ میں سربراہان
اکتوبر
غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟
?️ 19 اگست 2025 غزہ کا شہر کیوں اسرائیل کے لیے اہم ہے؟ دو سال سے
اگست
وزیراعلیٰ پنجاب کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد شہباز گِل ہسپتال سے ’غائب‘
?️ 25 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل 23 دسمبر
دسمبر
امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم
اکتوبر