?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ کیسے کیسے لطیفے، اس ملک میں نواز شریف کو مظلوم ثابت کرانے کی مہم چلا رہے ہیں نواز شریف کی اربوں کی جائیداد سامنے آچکی ہے اس کا جواب دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان سے متعلق خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی نیوز کے ایڈیٹر انویسٹی گیشن انصار عباسی کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہاکہ اندازہ لگائیں آپ کسی جج کے پاس چائے پینے جائیں وہ آگے سے فون ملا کر بیٹھا ہے کہ آپ کے سامنے ہی ایسی ہدایات جاری کرے کہ کسی ملزم کی ضمانت لینی ہے یا نہیں لینی! ملزم بھی کوئی عام آدمی نہیں ملک کا وزیر اعظم ہے۔
فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ بیوقوفانہ کہانیاں اور سازشی تھیوریاں گھڑنےکی بجائے یہ بتا دیں نواز شریف نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس جو بعد میں مریم نواز کی ملکیت میں دے دئیے گئے ان کے پیسے کہاں سے آئے؟ مریم نے کہا میری لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں اب اربوں کی جائیداد سامنے آ چکی جواب اس کا دیں۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان کے سابق چیف جسٹس رانا ایم شمیم نے اپنے مصدقہ حلف نامے میں کہا ہے کہ وہ اس واقعے کے گواہ تھے جب اُس وقت کے چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے ہائی کورٹ کے ایک جج کو حکم دیا تھا کہ 2018ء کے عام انتخابات سے قبل نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت پر رہا نہ کیا جائے۔
دوسری جانب سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اپنا موقف دیتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں اس بات سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ انہوں نے کبھی اپنے ماتحت ججوں کو کسی بھی عدالتی فیصلے کے حوالے سے کوئی احکامات نہیں دیئے چاہے وہ آرڈر نواز شریف، شہباز، مریم کیخلاف ہو یا کسی اور کیخلاف۔
مشہور خبریں۔
ترکی میں سیکڑوں قیدیوں کی خودکشی اور جیلوں کے سنگین حالات
?️ 29 دسمبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن پیپلز پارٹی کے ایک نائب کی رپورٹ کے مطابق
دسمبر
عالمی قوانین جنگ میں بھی آبی ڈھانچوں پر حملے کی اجازت نہیں دیتے، چیئرمین واپڈا
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین واپڈا نے بھارتی حملے سے متاثر ہونے
مئی
سعودی اتحاد کی اپنے ہی ٹھکانوں پر بمباری
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:یمن کی ایک نیوز ویب سائٹ نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
نتن یاہو صہیونی عوامی رائے کو تبدیل کرنے میں ناکام
?️ 20 مئی 2025سچ خبریں: امریکی-صہیونی دوہری شہریت کی حامل غزہ کی قیدی، اور محمد السنوار
مئی
روس کی جرمنی کو سخت وارننگ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:روس نے جرمنی کو خبردار کیا ہے کہ اگر برلن
جون
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس نے پاکستان کو بچا لیا
?️ 12 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پی ٹی آئی کی حکومت مین شروع کیے گئے
مئی
الاقصیٰ طوفان میں صیہونی حکومت چکنچور
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المیادین نیوز سائٹ نے صیہونی حکومت کے ساتھ تنازعات کے نئے
اکتوبر
پیوٹن کی درخواست پر بشار اسد اور اردوغان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: اسپوٹنک خبر رساں ایجنسی نے ترک میڈیا کے حوالے
اگست