?️
لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے نواز شریف کی سعودی عرب پہنچ جانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اس وقت لندن میں ہیں اور کل سعودی عرب کے لیے روانہ ہوں گے۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے سعودی عرب پہنچ جانے کی خبروں میں صداقت نہیں اور وہ اس وقت لندن میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کل 11 اکتوبر کو لندن سے براہ راست سعودی عرب جائیں گے اور ان کی سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں طے نہیں ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد کا یہ نجی دورہ ہو گا اور وہ قائد مسلم لیگ سعودی عرب میں عمرے کی ادائیگی کریں گے جبکہ ان کا زیادہ قیام مدینہ منورہ میں ہو گا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ قائد مسلم لیگ سعودی عرب میں کچھ وقت اپنے بیٹے حسین نواز کے ساتھ گزاریں گے اور 21 اکتوبر سے 2 روز قبل متحدہ عرب امارت پہنچیں گے جس کے بعد وہ امارات سے پاکستان کے لیے روانہ ہوں گے
انہوں نے واضح کیا کہ قائد مسلم لیگ قطر اور چین کا دورہ نہیں کریں گے البتہ ان کے دونوں ممالک سے ذاتی اور سفارتی رابطے ہیں۔
مسلم لیگ(ن) کے رہنما نے مزید کہا کہ نواز شریف کا قطر کے دورے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ان کی قطر میں کوئی ملاقات طے نہیں جبکہ چین کا بھی کوئی دورہ طے نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نواز شریف 2019 میں طبی بنیادوں پر اپنی سات سالہ سزا کے درمیان لندن روانہ ہو گئے تھے، لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم کو ابتدائی طور پر چار ہفتوں کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی، اس مدت میں میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر توسیع کی گنجائش بھی موجود تھی۔
ان کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس میں سفارت خانے کی جانب سے نوٹرائزڈ میڈیکل رپورٹس متواتر فراہم کرنے کا حلف نامہ جمع کرایا تھا۔
تاہم نواز شریف کبھی وطن واپس نہیں آئے جنہیں بعد ازاں کرپشن کے مختلف مقدمات میں اشتہاری قرار دے دیا گیا تھا۔
رواں سال 12 ستمبر کو شہباز شریف نے تصدیق کی تھی کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے جبکہ ان کی پارٹی نے 30 ستمبر کو کہا تھا کہ نواز شریف وطن واپسی پر ’ہر قسم کے حالات‘ کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
دریں اثنا، 3 اکتوبر کو مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نواز شریف حفاظتی ضمانت کے ساتھ وطن واپس آئیں گے اور لاہور میں استقبال کے بعد عدالت کے سامنے ہتھیار ڈال دیں گے۔
چند دن قبل سابق وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف 21 اکتوبر کو لاہور کے مینار پاکستان میں جلسے سے خطاب کے بعد جاتی امرا میں اپنی رہائش گاہ جائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر
?️ 1 جون 2024سچ خبریں: نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل
جون
سویڈن نے موساد کو پیچھے چھوڑا
?️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:ان دنوں سویڈن کی جانب سے قرآن پاک کی ناقابل معافی
جولائی
بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے۔ عاصم افتخار احمد
?️ 20 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم
مئی
غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوج کی نسل کشی میں شدت
?️ 13 اکتوبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی اتھارٹی کے انفارمیشن آفس نے
اکتوبر
وکلا کی ہڑتال کے باعث زیر حراست ملزمان کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے، سپریم کورٹ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ زیر حراست ملزم
جنوری
سنیل شرما عوامی نمائندے کے بجائے گورنر ہاؤس کے ترجمان بن بیٹھے ہیں:اجے سدھوترا
?️ 11 اکتوبر 2025جموں: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نیشنل
اکتوبر
انتہاپسند اسرائیلی ربی نے فلسطینیوں کے بارے میں کیا مطالبہ کیا!؟
?️ 24 مارچ 2024سچ خبریں: بنیاد پرست اسرائیلی ربی نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام
مارچ
بین الاقوامی فلائٹیں اسکردو جائیں گی
?️ 6 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ ایئرلائن فلائی
دسمبر