?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سینئر سیاستدان شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کو قومی اسمبلی کی نشست چھوڑنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ این اے 130 سے ان کی جیت پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں، میں مشورہ دوں گا کہ اس نشست کو ازخود خالی کردیں اور ضمنی انتخاب کے لیے دوبارہ عوام میں جائیں۔
ڈان نیوز کے پروگرام ’خبر سے خبر وِد نادیہ مرزا‘ میں گفتگو کے دوران جب شاہد خاقان عباسی سے سوال پوچھا گیا کہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم کیوں نہ بن سکے؟ تو سینئر سیاستدان نے جواب دیا کہ آج لوگ سوال پوچھ رہے ہیں کہ ہم نے تو نواز شریف کو ووٹ دیا تھا تو پھر شہباز شریف وزیراعظم کیوں بن گئے؟ لیکن وزیراعظم نہ بننے کا فیصلہ بھی خود میاں نواز شریف کا ہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کبھی یہ نہیں کہا کہ میں چوتھی بار وزیراعظم بننے آیا ہوں لیکن جن لوگوں نے نواز شریف کو چوتھی بار وزیراعظم بنانے کی انتخابی مہم چلائی وہ عوام کو جواب دیں، وہ بتائے کہ یہ کیا انتخابی مہم چلائی ہے، یہ کوئی بیانیہ نہیں ہے کہ میں وزیراعظم بننے آیا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) میں تمام فیصلے نواز شریف کی مرضی سے ہوتے ہیں، کس نے کیا سیاست کرنی ہے اور کس کو کہاں پر لگانا ہے، یہ فیصلے نواز شریف کرتے ہیں۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی این اے۔130 سے جیت پر شکوک و شبہات پیدا ہوگئے ہیں، تو نواز شریف کا جو سیاست میں قد ہے اس کو دیکھتے ہوئے انہیں خود ہی اپنی نشست چھوڑ کر ضمنی الیکشن کے لیے دوبارہ عوام کی عدالت میں جانا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ان کا یہی مشورہ دوں گا کہ اس نشست کو خالی کردیں اور عوام کے کٹہرے میں چلے جائیں، ان کے سیاسی مقام کے لیے شاید یہ ضروری ہے کہ اس نشست کو ازخود خالی کردیں، اس سے ان کی عزت میں اضافہ ہوگا۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا عمران خان سیاسی قیدی ہیں تو شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان سیاسی بھی ہیں اور قیدی بھی کیونکہ جو بھی سیاستدان جیل جاتا ہے وہ سیاسی قیدی ہی ہوتا ہے، ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف بھی سیاسی قیدی ہی تھے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک جس سیاسی شخصیت کے خلاف بھی فیصلے آئے ہیں وہ خود عدالتوں میں واپس لے لیے گئے اور کہا گیا کہ انصاف ہوگیا، آج سے دو تین سال بعد ہم سنیں گے کہ عمران خان انصاف مل گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم عجلت میں لوگوں کو سزائیں دے دیتے ہیں جس سے معاملہ خراب ہوتا ہے۔
سانحہ 9 مئی سے متعلق سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں سویلین افراد کا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے، میں ذاتی طور پر اس کے حق میں نہیں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک کے جو بھی حالات ہیں ان پر ایک ٹروتھ کمیشن بنا دیا جائے۔


مشہور خبریں۔
آل سعود کے جرائم انکشاف کرنے پر سعودی عرب میں ٹک ٹاک بند
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں:ٹک ٹاک ایپلی کیشن کے ذریعے بے گھر افراد کے نگہداشتی
ستمبر
بائیڈن کے فوری طور پر مستعفی ہونے پر زور؛ وجہ ؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی پولنگ سینٹر کے تازہ ترین سروے سے پتہ چلتا ہے
جولائی
حکومت کا نئے سال کے موقع پر سرکاری ملازمین کیلئے تحفہ، ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان
?️ 23 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 16 تک
دسمبر
200 سے زائد افغان طالبان اور خارجی ہلاک، 23 جوان شہید، 29 زخمی ہوئے، آئی ایس پی آر
?️ 12 اکتوبر 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
اکتوبر
امریکی شہریوں کا جو بائیڈن کے خلاف ٹوئٹری طوفان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:امریکی شہریوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور دکانوں کے خالی شیلفوں
جنوری
اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے توجہ حاصل کی
?️ 28 ستمبر 2025اقوام متحدہ میں نیتن یاہو کی تقریر سے زیادہ خالی نشستوں نے
ستمبر
شنزو آبہ کی پارٹی نے ایوان بالا میں بھاری اکثریت حاصل کی
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: مقامی میڈیا نے پیر کی صبح اعلان کیا کہ
جولائی
مشرق وسطیٰ میں امارات کا کردار مثبت اور فعال ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد اور متحدہ عرب امارات کے صدر
مارچ