?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف سے بنگلہ دیش کے مشیر برائے مذہبی امور ڈاکٹر خالد حسین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان بھی موجود تھے، اس موقع پر بنگلہ دیش میں پاکستانی طلبہ کے لئے 500 نئی سکالر شپس کا اعلان کیا گیا۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل میں آج بھی بنگلہ دیشی بھائیوں کی محبت موجزن ہے، ایم ایم عالم کو آج بھی پاکستانی قوم اپنا ہیرو سمجھتی ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی باہمی قربت بڑھانے کیلئے بہترین وقت ہے، بنگلہ دیش اپنے عوام کی معاشی ترقی کے حوالے سے تیزی سے ابھر کر سامنے آیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بنگلہ دیش کی گارمنٹس، مائیکروفنانس اور خواتین کی شمولیت میں کامیابیوں کو سراہا۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کا رشتہ سرحدوں سے بالاتر نسل در نسل بھائی چارے پر مشتمل ہے، تجارت اور براہ راست رابطے پاکستان اور بنگلہ دیش کے عوامی تعلقات کو مزید تقویت بخشیں گے۔ وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب بنگلہ دیش کے ساتھ گرین انرجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے، پنجاب اور بنگلہ دیش کے مابین فلڈ مینجمنٹ اور زرعی پائیداری میں بھی شراکت داری کا خیر مقدم کریں گے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ خطے میں امن، خوشحالی کے لئے پاک-بنگلہ دوستی کو دیرپا شراکت داری میں بدلیں گے۔ بنگلہ دیشی ہائی کمشنر ایم ڈی اقبال حسین خان نے کہا کہ بنگلہ دیش کے عوام ایٹمی دھماکہ کرنے پر محمد نواز شریف کو بڑے ہیرو کے طور پر دیکھتے ہیں، محمد نواز شریف آج بھی بنگلہ دیشی عوام کے دل میں خوشبو کی طرح بستے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کرپشن کے خلاف صرف قانون کے ذریعے نہیں لڑا جاسکتا
?️ 4 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی فون پر براہ راست عوام کے سوالات
اپریل
اوگرا کی ڈیزل اسٹاک محدود ہونے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی تردید
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کے محدود اسٹاک
نومبر
زرمبادلہ ذخائر میں نمایاں کمی، اسٹیٹ بینک 14 ارب ڈالر کا ہدف حاصل نہیں کر سکے گا
?️ 27 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) زرمبادلہ کے ذخائر میں غیر معمولی کمی نے
جون
پیوٹن ایران کا دورہ ضرور کریں گے: ماسکو
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: روسی صدر دمتری پیسکوف نے خبر رساں ایجنسی تاس
جون
ٹرمپ نے بائیڈن کا مذاق اڑایا
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:امریکہ کے سابق صدر نے بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے 3000
جولائی
صبا قمر نے عید پر بھی مداحوں کے دل جیت لئے
?️ 22 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) مقبول و معروف اداکارہ صبا قمر نے جاندار اداکاری
جولائی
چین کے انتباہات کے باوجود پلوسی کے تائیوان کے دورے کا امکان
?️ 30 جولائی 2022سچ خبریں: نینسی پیلوسی کے تائیوان کے دورے کے بارے میں چین
جولائی
امریکہ نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ میں قرار دیا
?️ 25 نومبر 2021سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ
نومبر