?️
لاہور (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا۔انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جب تک عوام کی طاقت عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
عمران خان پر سب سے زیادہ یہ تنقید ہوتی تھی کہ وہ سیاسی نہیں ہے، ملک کو ساتھ لے کر نہیں چل سکتا،وہ اپنی مرضی کرتا ہے اور کسی کی نہیں سنتا،آپ خود بتا دیں آخری دفعہ ملک میں کون سی سی ایسی حکومت آئی تھی جس کا عدلیہ کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ تعلق رہا،اس کی فوج کے ساتھ بھی بہترین ورکنگ ری لیشن شپ چل رہی ہے اور وہ فیصلے بھی اپنی مرضی کے مطابق کر رہا ہے،اس کی پہلے مثال نہیں ملتی۔
اسد عمر نے مزید کہا کہ نوازشریف کو بیرون ملک جانے دینے کا فیصلہ سو فیصد عمران خان کا تھا،میں اس کمرے میں موجود تھا جہاں پر یہ فیصلہ ہوا۔
اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ مجھے نہیں معلوم مسلم لیگ ن کے چار لوگ ملے ہیں یا نہیں ملے ہیں۔
انہوں نے پروگرام نیا پاکستان میں اینکر شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن میں قیادت کے لیے رسہ کشی چل رہی ہے ،ایک طرف مریم نواز ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف ہیں۔ دونوں کی سیاست کی اپروچ میں بہت واضح فرق ہے۔اسد عمر نے مزید کہا کہ تحریک انصاف میں کسی گروپ کی ٹسل نہیں چل رہی ہے، پہلے پارٹی کے اندر گروپس کی آپس میں چپکلش کی خبریں آتی تھی اب وہ بھی نہیں آتی ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کا متبادل کوئی نہیں ،کسی کو شک ہے تو زور آزمائی کر لے۔تحریک انصاف کا 99 فیصد ووٹ عمران خان کے نام آتا ہے۔


مشہور خبریں۔
خاشقجی کے قاتل کے لیے بن سلمان کا نیا مشن
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: آل سعود کے راز افشا کرنے والے مجتہد نے ٹویٹر
جون
سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد
?️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس
اپریل
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے
?️ 6 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے
مارچ
صہیونی فوجیوں میں خودکشی کی وجوہات
?️ 14 جون 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق صہیونی فوج میں
جون
ٹک ٹاک پر پابندی ختم
?️ 1 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی مواد
اپریل
غزہ کی پٹی میں ممکنہ جنگ بندی کی تفصیلات جاری
?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "یدیعوت آحارونوت” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ
جولائی
غزہ شہر پر قبضہ چھ ماہ تک جاری رہے گا: تل آویو
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے چینل 12 ٹیلی ویژن نے اپنی رپورٹ
ستمبر
پاکستانی چیئرمین سینیٹ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے ایران روانہ
?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی وزیراعظم پاکستان کی
اگست