?️
کراچی(سچ خبریں) شہر قائد میں نسلہ ٹاور طرز کے مزید 16 غیر قانونی پروجیکٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے قبضے کی زمین کے پروجیکٹس کے اجازت نامے منسوخ نہیں کیے۔ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی غیر قانونی پروجیکٹس میں خرید و فروخت نہ کرنے کی اپیل کی ہے
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے ملیر سیکٹر 40 کے اطراف غیر قانونی پروجیکٹس کو ایک اور نوٹس جاری کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے قبضے کی زمین کے پروجیکٹس کے اجازت نامے منسوخ نہیں کیے۔
ذرائع کے مطابق ملیر میں 435 تعلقہ ایئر پورٹ کے غیر قانونی پروجیکٹ کو گزشتہ سال بھی سیل کیا گیا تھا، تمام پروجیکٹس 10 سے 18 منزل کی اجازت ایس بی سی اے نے دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان پروجیکٹس میں تقریباً 5 ہزار سے زائد فلیٹس اور دکانیں بنائی جا رہی ہیں، غیر قانونی پروجیکٹ کی نیب کراچی میں بھی 3 سال سے تحققیات کی جا رہی ہیں، بلڈر نے کچھ فلیٹس میں رہائش بھی کرانا شروع کر دی۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے بھی غیر قانونی پروجیکٹس میں خرید و فروخت نہ کرنے کی اپیل کی ہے، انتظامیہ نے پراجیکٹس کے باہر بھی غیر قانونی ہونے اور خرید و فروخت نہ کرنے کے بینرز آویزاں کر دیے۔
مشہور خبریں۔
حکومت آئی ایم ایف پروگرام کی شرائط پوری کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف
?️ 8 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی
جنوری
اسرائیل حماس سے ہار چکا ہے: صیہونی تھنک ٹینک
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:ایک صیہونی تھنک ٹینک نے اپنی ایک نئی رپورٹ میں اعتراف
مئی
دریاؤں کے بہاؤ میں بہتری، ارسا نے خریف کے پانی کی تقسیم کیلئے مشاورتی اجلاس طلب کرلیا
?️ 2 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے پانی کی
مئی
وزیراعظم کا فلسطین کے حوالے سے عالمی براردی سے مطالبہ
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: وزیر اعظم شہباز شریف نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی
جولائی
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
غزہ میں دوہرے معیار کا الزام
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:Ursula von der Leyen نے برسلز میں یورپی یونین کے سفیروں
نومبر
سٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی، شرح سود 12 سے 11 فیصد پر آ گئی
?️ 5 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے آئندہ دو ماہ
مئی
صدر اور وزیراعظم کا شہدا معرکہ حق کو بھرپور خراج عقیدت، اہلخانہ کی کفالت کا اعلان
?️ 13 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم
مئی