🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال میں شیخ رشید احمد کے بعد ن لیگ کے میاں جاوید لطیف نے بھی پیش گوئیاں شروع کردیں۔
وفاقی وزیر نے آئندہ 2 ہفتے اہم قرار دے دیے۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مختلف حلقوں سے نرم مداخلت کی آوازیں اٹھ رہی ہیں، اداروں میں بیٹھے کچھ لوگ خواہشات کی تکمیل میں سب کر رہے ہیں، ماضی میں مداخلت کرتے ہوئے قومی مفاد کا احساس تھا؟
پہلے ماضی کی غلطیوں پر معافی مانگیں پھر قومی مفاد پر بات ہو گی، پاکستان کے لیے آئندہ دو ہفتے معاشی، دفاعی اور سیاسی لحاظ سے بہت اہم ہیں، عمران خان کسی جماعت کو چور ڈاکو کہہ کر کمزور کرنے کی کوشش کررہے ہیں؟ کوئی کہتا ہے صدارتی نظام ہو تو کوئی 18 ویں ترمیم ختم ہو ، کہتے ہیں ملک میں ٹیکنوکریٹس کی حکومت ہونی چاہیے، عمران خان کو جو ٹاسک ملا ہوا ہے یہ وہی کررہا ہے، ہم اپنی پچھلی پریشانیوں اور مشکلات کو بھلا کر پاکستان کیلئے آگے بڑھنا چاہتے تھے، جب ہم نے کہا تھا الیکشن کرائیں تو کہا گیا 2023 سے پہلے نہیں ہو سکتے۔
جاوید لطیف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی غیر آئینی کام کرتا ہے تو اس پر کوئی مقدمہ نہیں ہوتا، کوئی اس ڈپٹی اسپیکر کو عدالت میں نہیں بلاتا ہے، پاکستان بنانے والوں کو یہاں غدار کے القابات دیے گئے، قومی جماعتوں کو منصوبہ بندی کے ذریعے کمزور کیا جاتا ہے، رات کے وقت سپریم کورٹ کی دیواریں پھلانگی گئیں، آج قومی حکومت کی راہ میں روڑے اٹکائے جا رہے ہیں۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ باپ اور بیٹے کے پاس نہ مرکز میں اکثریت ہے اور نہ ہی صوبے میں اکثریت ہے ، 3 ماہ پہلے کہا تھا کہ معاملات آپ سے نہیں سنبھلیں گے، باپ بیٹا فوری طور پر استعفیٰ دے دیں، ہمیں عوام نے حکومت بنانے کا مینڈیٹ دیا لیکن 85 سیٹوں والے کو سازش کے ذریعے وزیرِ اعظم بنایا گیا ، ملک میں نافذ کیا گیا بیرونی رجیم چینج آپریشن اپنی موت مرتا نظر آئے گا ، پنجاب میں جسے 3 ماہ سے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہوا ہے اس کے پاس اکثریت نہیں، الیکشن کمیشن خاموش رہا اور ہم نے ظلم برداشت کیے، عوامی مداخلت پر یہ رجیم چینج آپریشن ناکام ہوا، جن لوگوں نے شب خون مارنا تھا، چور دروازے سے مسلط ہونا تھا وہ مایوس ہیں۔
مشہور خبریں۔
یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز کے مسافروں کو کیا رہا
🗓️ 23 جنوری 2025سچ خبریں: المسیرہ نے خبر دی ہے کہ یمن نے گلیکسی لیڈر جہاز
جنوری
بھارت نہیں چاہتا کہ کشمیر پر بچر پیپرز منظرعام پر لائے جائیں : دی گارڈین
🗓️ 17 فروری 2023سچ خبریں:بچر پیپرز کے نام سے جانے والے ان خطوط میں سیاسی
فروری
حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید سنای دی
🗓️ 11 ستمبر 2022گوجرانوالہ: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ایک ماہ میں بجلی سستی ہونے کی نوید
ستمبر
غزہ کے خلاف نہ رکنے والی صیہونی جارحیت
🗓️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے ایک سال گزرنے کے بعد بھی غزہ
اکتوبر
کیا گوٹیرس اسرائیل کو بچوں کا قاتل قرار دیں گے؟
🗓️ 30 مئی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ٹی وی چینل 13 نے خبر دی
مئی
اناج کے عالمی بحران کا ذمہ دار مغرب ہے: کریملن
🗓️ 27 مئی 2022سچ خبریں: کریملن نے مغربی ممالک کے ان دعوؤں کی سختی سے
مئی
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس
🗓️ 25 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری اور
جولائی
Your Blonde Hair Needs These Purple Shampoos, For Sure
🗓️ 5 ستمبر 2022 When we get out of the glass bottle of our ego