اسلام آباد(سچ خریں) میڈیا سے گفتگو میں نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے کہنے پر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر درج ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے اس اقدام کے خلاف جنگ لڑوں گا، پولیس مجھے گرفتار کرلیے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر سے متعلق ثبوتوں پر بارہا خاموش رہا، خود کو گرفتاری کے لیے پیش کروں گا اور ضمانت قبل از گرفتاری نہیں کرواؤں گا۔اُن کا کہنا تھاکہ خان صاحب کے دائیں بائیں بیٹھنے والے لوگ سیاسی نہیں ہیں۔
اس سے قبل شہزاد اکبر نے نذیر چوہان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے، وفاقی وزیر فواد چوہدری نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے اقدام کو درست قرار دیا۔