?️
اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو عام کیا جانا وقت کی ضرورت ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 12 ربیع الاول کے پرمسرت موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت اور تا قیامت انسانیت کے لیے ہدایت کا سرچشمہ ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ کی مبارک زندگی کا ہر پہلو خدمتِ انسانیت اور فلاح و بہبود کا عملی نمونہ ہے، آپ ﷺ نے ہمیشہ انسانوں کی مدد، اخوت اور ایثار کا درس دیا اور عدل و انصاف پر مبنی ایک ایسا معاشرہ قائم کیا جو قیامت تک انسانیت کے لیے مثال ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ نبی کریم ﷺ کا فرمان کہ "بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے”، معاشرے کے لیے رہنمائی کا روشن مینار ہے، آج ہمیں ضرورت ہے کہ آپ ﷺ کی تعلیمات اور محبت و ہمدردی کے پیغام کو عام کریں تاکہ معاشرے میں حقیقی اخوت و یگانگت قائم ہو۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پیارے نبی محمد ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔


مشہور خبریں۔
کیا فرانس یوکرین میں خصوصی فوجی دستے بھیجنے والا ہے؟
?️ 3 مارچ 2024سچ خبریں: ایک فرانسیسی میگزین نے لکھا ہے کہ اس ملک کی
مارچ
بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات مزید بڑھ گئے
?️ 24 اگست 2021کوئٹہ (سچ خبریں) بلوچستان میں حکمران جماعت میں اندرونی اختلافات زور پکڑنے
اگست
جیت یقینا ہماری ہی ہوگی:روس
?️ 2 جون 2023سچ خبریں:روس کے صدر نے ایک تقریب میں تاکید کی کہ اس
جون
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط پر عبری اور عربی میڈیا کا ردعمل
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: عربی میڈیا کے مثبت رویے کے برخلاف امریکی طلباء کے
جون
شام پر اسرائیل کے حملوں کا تجزیہ
?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: شام میں حالیہ دنوں میں سیکورٹی کی صورتحال انتہائی نازک
اپریل
مغرب یوکرین کے بحران کو کیوں طول دے رہا ہے ؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:روسی قومی سلامتی کونسل کے نائب دمتری میدویدیف نے کہا کہ
اگست
برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟
?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع
اگست
چین نے داسو ڈیم پر کام بند کر دیا
?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اطلاعات کے مطابق کوہستان میں چینی انجینئروں کی
جولائی