?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کی سیرت اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ ہے، مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جانتھن ہالسلیگ کا مضمون شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے نبی کریمﷺ کا اسوہ حسنہ اخلاقی معیار کا اعلیٰ ترین نمونہ تھا، ہمارے نبیﷺ نے اپنے کردار صادق وامین سے اخلاقیات کا معیار بلند کیا، اخلاقیات کا معیاربلند کرنے کے بعدعظیم ریاست مدینہ وجودمیں آئی۔
یاد رہے چند روز قبل وزیراعظم عمران خان نے اسلامی ممالک کے سفیروں سے ملاقات میں کہا تھا کہ نبی کریم ﷺپوری انسانیت کیلئے رحمت ہیں، قانون کی حکمرانی،فلاح وبہبود،علم کے حصول پرغیر متزلزل توجہ ہونی چاہیے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلمان رسول ﷺکی زندگی اور تعلیمات کو پوری طرح سمجھیں، اتھارٹی کا مقصد باہمی تحقیق کے ذریعے سنت،سیرت النبیﷺ کو سمجھنا ہے اور نوجوانوں کو اسلامی تشخص،اقدار ،ثقافت سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔
وزیراعظم نے نوجوانوں پر سوشل اور ڈیجیٹل میڈیا کے اثرات سے بھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے دنیا بھر کے اسکالرز سے رابطہ کرے گی۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کی پہلی تاریخی واپسی
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: اکتوبر 2023 میں غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت
جنوری
2021 کے پہلے چھ ماہ میں امریکہ کا ہیکرز کو 590 ملین ڈالر تاوان
?️ 16 اکتوبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانے کی ایک نئی رپورٹ کے نتائج سے پتہ
اکتوبر
کیا یورپ یوکرین میں جنگ بندی کی طرف بڑھ رہا ہے؟
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: یوکرین میں جنگ گزشتہ دہائی کے سب سے اہم جغرافیائی
دسمبر
لاشیں ضبط کرنے میں صہیونیوں کا پاگل پن
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھٹائی
مارچ
صہیونی قیدیوں کے اہل خانہ کا احتجاج
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:تل ابیب میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرتے ہوئے
مئی
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر اپوزیشن اور حکومتی پارٹی آمنے سامنے
?️ 6 مارچ 2021اسلام اباد(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے
مارچ
پڑھئے ماحرہ خان نے وائرل ویڈیو کے ساتھ دانا نیر کے لئے کیا پیغام لکھا؟
?️ 20 فروری 2021کراچی {سچ خبریں} ماہرہ خان جو کہ پاکستان کی سوپر اسٹار ہیں
فروری
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں اہم رپورٹ جاری کردی گئی
?️ 17 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی کے بارے میں
جون