?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ تقرری کاعمل جلدمکمل ہوجائے گا، ایک طبقہ اس معاملے پر اپنے کھیل میں ناکام ہوگیا ہے،اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نئےڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاعمل جلدمکمل ہوگا، مخصوص طبقہ اس معاملے پر جو کھیل کھیلنا چاہتا تھا وہ ناکام ہو چکا ہے ، اب کہا جا رہا ہے کہ وزیر اعظم نئےڈی جی آئی ایس آئی کیلئے انٹرویو کریں گے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان عہدوں پر تعیناتی سے قبل ملاقات عمومی روایت ہے ، ایسے عمل کو بھی متنازع بنانا انتہائی نامناسب ہے۔
گذشتہ روز وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر مشاورت مکمل ہوگئی ہے اور نئےڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کاپراسس شروع ہوچکا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ایک بارپھرسول اورفوجی قیادت نےثابت کردکھایا کہ ملک کے استحکام،سالمیت ،ترقی کے لئے ادارے متحد اور یکساں ہیں۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس میں نیب نے بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
?️ 20 مارچ 2023لاہور: (سچ خبریں) توشہ خانہ کیس،بشریٰ بی بی کو طلب کر لیا
مارچ
صیہونیوں کے سروں پر گرنے والے راکٹوں کی تعداد
?️ 13 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت سے وابستہ ذرائع نے غزہ سے اس حکومت کی
مئی
مشرق وسطی کا کینسر
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
اگست
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
وزیر اعظم کشمیر کاز کو مضبوط بنا رہے ہیں: فردوس عاشق
?️ 23 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان
جولائی
ٹرمپ مہم کے اندرونی دستاویزات کی ہیکنگ
?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے
اگست
بھارت کا خلائی مشن سورج کے مدار میں پہنچ گیا
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: بھارت کا شمسی خلائی مشن چار ماہ بعد سورج کے
جنوری
ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے:شیریں مزاری
?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ
اپریل