?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو کا کہنا ہے کہ نئے بجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈ بہتری متوقع ہے، وفاقی حکومت اوروزیرخزانہ مبارکبادکےمستحق ہیں، بجٹ میں سرکاری ملازمین اورپنشنرزکابھی مناسب خیال رکھاگیاہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرنجکاری محمدمیاں سومرو نے کامیاب بجٹ پیش کرنے پر حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پیش کردہ بجٹ ہر حوالے سے بہترین ہے، وفاقی حکومت اوروزیرخزانہ مبارکبادکےمستحق ہیں۔
محمدمیاں سومرو کا کہنا تھا کہ نئےبجٹ سے ملکی معیشت میں ریکارڈبہتری متوقع ہے، پیش کردہ بجٹ سےعام آدمی کےحالات بہترہوں گے، ہرشعبےسےوابستہ افرادپربجٹ کےمثبت اثرات مرتب ہوں گے، سرکاری ملازمین اورپنشنرزکابھی مناسب خیال رکھاگیاہے۔
گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تیسرے مالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کیا ، جس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا جبکہ کم از کم تنخواہ کو بڑھا کر 20 ہزار روپے کردی۔
قامی سطح پر تیار ہونے والی 850 سی سی گاڑیوں پر ایف ای ڈی ختم، سیلز ٹیکس کی شرح 12.5 فیصد کم کر کے ساڑھے بارہ فیصد کردی گئی جبکہ ویلیو ایڈیڈ ٹیکس (ڈبلیو اے ٹی) کو بھی ختم کردیا گیا۔بینکنگ ٹرانسیکشنز، کیش نکالنے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج، مارجن فنانسنگ، ائیر ٹریول سروسز، ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈز کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانسیکشنز اور معدنیات کی دریافت پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا۔


مشہور خبریں۔
مجھے آئل ریفائنریوں کی بدولت کینسر ہوا ہے: بائیڈن
?️ 21 جولائی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کی شام کہا
جولائی
پنجاب میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے
?️ 9 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق چینی کی موجودہ صورتحال کے بارے میں
نومبر
امدادی گاڑیاں کیسے صیہونی جارحیت کا شکار ہوتی ہیں؟
?️ 9 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں انسانی امداد لینے کے دوران فلسطینیوں
مارچ
پاکستانی محقق: امام خمینی (رہ) کے افکار عالم اسلام میں مزاحمت اور بیداری کا آغاز تھے
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: ایک پاکستانی سیاسی محقق نے کہا: امام خمینی (رح) کی
جون
آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے
جون
امریکی اسلحے کے بغیر عراق سے نہیں نکلیں گے:عراقی مزاحمتی تحریک
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:عراقی مزاحمتی تحریک کے ایک عہدہ دار نے اس بات پر
جنوری
کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
?️ 19 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)کیا نئے آئی فون 14 پرو گلیکسی ایس 22 جیسے ہیں؟
فروری
اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کی بحالی پر بات چیت جاری ہے:صیہونی میڈیا
?️ 23 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی چینل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مئی