?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ تمام فریقین سے مذاکرات ہونے چاہیے، میں پہلے دن سے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ مذاکرات کا حامی تھا جبکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے میں بہتری کا پہلو ہے۔
راولپنڈی میں ترقیاتی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں خونریزی نہیں چاہتا، اگر مشترکہ اجلاس کی تاریخ میں توسیع ہوگئی ہے تو اچھی بات ہے کیونکہ اس میں بہتری کا پہلو ہے۔
انہوں نے افغانستان سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابل ذکر امر یہ کہ کابل میں موسم سرما میں 4 کروڑ افراد مزید غذائی قلت کا سامنا کریں گے، ہمیں ان کی مدد کے لیے تعاون کرنا ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کے اثرات براہ راست پاکستان پر پڑیں گے۔ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ساتھ ہونے والے پہلے معاہدے میں شامل تھا، اس معاہدے پر قائم ہوں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ’میں نے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کو بتایا کہ میرا یہ کام نہیں ہے اور جب آپ اسلام آباد آئیں گے تو دیکھیں کیونکہ میری حدود وہاں سے شروع ہوتی ہے‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ حالیہ معاہدے میں کیا شرائط ہیں، مجھے اس کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں، جب معاملے ظاہر ہوں گے تو ساری قوم کو معلوم ہوجائے گا۔
ان ہاؤس تبدیلی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان بطور وزیر اعظم اپنی مدت پوری کریں گے، چند ماہ کے بعد انتخابی مہم شروع ہوجائے گی۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے 3 سال سے محض ٹی وی پر زندہ ہے، بچے اپوزیشن کی شکلیں ٹی وی پر دیکھتے ہیں تو کہتے ہیں ’وہ پھر آگئی ہے‘۔
شیخ رشید نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ میں جس دن پاکستان نے بھارت کو شکست دی تھی میرے لیے تو وہی فائنل تھا، بھارتی میڈیا نے 6 دن میرے بیان پر نشریات جاری رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ، لئی ایکسپریس وے، ماں بچہ ہسپتال اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن یہاں کے شہریوں کے لیے بہترین منصوبے ہیں۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں رواں ماہ رنگ روڈ، نالہ لئی ایکسپریس وے شروع کرنے کے ساتھ ماں بچہ ہسپتال کی تکمیل ہوگی جبکہ راولپنڈی کے عوام کے لیے قبرستان کی ایک ہزار کنال اراضی مختص کی گئی اور جلد قبضہ حاصل کرلیا جائے گا۔
خیال رہے کہ آج پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہونا تھا لیکن گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی روابط کی ویب سائٹ پر بتایا تھا کہ پارلیمان کا مشترکہ اجلاس مؤخر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات ملک کے مستقبل کا معاملہ ہے، ہم نیک نیتی سے کوشش کر رہے ہیں کہ ان معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے سے متعلق بیان کے ردعمل میں کہا تھا کہ مشترکہ اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کہ کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ ’بھاگ گئے! فواد چوہدری صاحب ہمت کر کے سچ کہیں، نمبر پورے نہیں ہوئے، اتحادی تو کیا اپنے ارکان بھی ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں‘۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل-فلسطین تنازع ظالم اور مظلوم کی جنگ ہے، وزیراعظم
?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے
اکتوبر
یوم القدس منانا اتنا ضروری کیوں ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں
?️ 7 مئی 2021غزہ (سچ خبریں) اسرائیل کی غاصب صہیونی رژیم نے اپنی ناجائز تشکیل
مئی
اسرائیل صحافیوں کا بدترین دشمن ہے: رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں:رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اسرائیل کو غزہ
دسمبر
دفعہ 144 نافذ کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کا آج لاہور میں ریلی ملتوی کرنے کا اعلان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور میں دفعہ
مارچ
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری
وفاقی آئینی عدالت نے خصوصی ڈیسک قائم کر دی، 2 نئے کیس موصول
?️ 22 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وفاقی آئینی عدالت (ایف سی سی
نومبر
مسک کو ٹرمپ کا دوستانہ ہاتھ؛ میں ایلون مسک کی کمپنیوں کو تباہ نہیں کرنا چاہتا!
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عجیب موڑ میں، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وہ
جولائی
یمن جنگ آنے والے دنوں میں انتہائی خطرناک مرحلے میں داخل ہو نے والی ہے:عطوان
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے ایک معروف تجزیہ کار نے یمن کے مختلف
نومبر