🗓️
لاہور: (سچ خبریں) ایرانی صدر سیدابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتا لیکن کچھ وجوہات کی بناء پر ایسا ممکن نہیں ہو سکا ،ایران اور پاکستان کی عوام کے دل آپس میں جڑے ہوئے ہیں ،یہاں کی عوام میں دین کے حوالے سے خاص قسم کے جذبات پائے جاتے ہیںجبکہ دونوں ممالک کے عوام انقلابی انداز کی وجہ سے بھی ایک دوسرے کے نزدیک ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاعر مشرق ،مفکر پاکستان علامہ اقبال کے مزار پر حاضری کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد عبد الخبیر آزاد بھی موجود تھے۔ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مجھے یہاں آ کر بالکل بھی اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ،میں نے یہ دیکھا ہے کہ یہاں کے لوگوں کے اندر خاص قسم کے جذبات اور وابستگی پائی جاتی ہے جو ہمیں آپس میں جوڑے رکھتی ہے ۔
میری تو خواہش تھی یہاں پر عوامی جلسہ منعقد کیا جاتااور میں عوام کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتالیکن کچھ وجوہات کی وجہ سے ایسا ممکن نہ ہو پایا ۔ پاکستان کے عوام کا بھی انقلابی انداز ہے اور اس لحاظ سے یہ ہمارے نزدیک ہیں ، یہاں کے عوام میں بھی دین کے حوالے سے خاص جذبات پائے جاتے ہیں جو بڑے دیدنی ہیں۔میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی جانب سے پاکستان کے لوگوں اور اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں، یہاں کے عوام میں واقعتا دشمن کو پہچاننے اور جاننے کی خوبی موجود ہے ۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت بہت اہم ہے ، وہ ایسی شخصیت تھے جو استعما ر کے سامنے کھڑے ہوئے اور انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے پیغام دیا کہ کس طرح اس کے سامنے کھڑے ہونا ہے ۔علامہ اقبال بزرگ و بالا ہستی تھے ، انہوں نے ساری زندگی خدا کے لئے گزاری اس لئے ہم ان کے قائل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں اہل پاکستان پر سلامتی اور سلام پیش کرتا ہوں خصوصاً اہلیان لاہور کو سلام پیش کرتا ہوں،ہمارے دل ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں،پاکستان ایران دوستی زندہ باد۔
مشہور خبریں۔
غزہ میں ڈرون حملے کے سامنے آئرن ڈوم بے بس
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں:اسرائیل کی عبوری حکومت کے ٹی وی نے پیر کی رات
اگست
ہنٹر بائیڈن کی معافی کے امریکی عدلیہ اور ٹرمپ کی حکومت پر کیا اثر ہوگا؟
🗓️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے 11 دسمبر کو اعلان کیا کہ
دسمبر
ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:لیتھوانیا میں نیٹو کے اجلاس میں اپنی شرکت کے اختتام پر
جولائی
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی
ستمبر
مینار پاکستان جلسہ، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فریقین سے جواب طلب
🗓️ 4 فروری 2025 لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 8
فروری
بغیر پوچھے بننے والا 15 ممالک کا بادشاہ
🗓️ 8 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی بادشاہ چارلس III کی سرکاری طور پر تاجپوشی کی تقریب
مئی
مریخ کے بعد ایک اور سیارے کی طرف خلائی سفرکا آغاز
🗓️ 19 اکتوبر 2021فلوریڈا(سچ خبریں) ناسا نے مریخ کے بعد مشتری نامی ایکا ور سیارے
اکتوبر
فیس بک میسنجر کا اسکرین شاٹ لینے والوں کو انتباہ
🗓️ 6 فروری 2022نیویارک(سچ خبریں)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک کے بانی
فروری