میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، بلاول بھٹو

?️

سندھ: (سچ خبریں) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے۔میڈیا  کے مطابق سانگھڑ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سانگھڑ کے عوام نے پیپلزپارٹی کے حق میں فیصلہ سنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان الیکشن ہو رہا ہے، شیر اور تیر کے درمیان انتخابات ہو رہے ہیں، میدان میں صرف جیالے ہیں، شیر تو گھر میں چھپا بیٹھا ہے، شیر گھر میں چھپ کر کہتا ہے کہ کوئی اس کا شکار کرے، 8 فروری کو شیر کا شکار کرنا ہے، سیاسی یتیموں کو الیکشن میں ہرانا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ شیر مزدوروں، کسانوں اور عوام کا خون چوستا ہے، یہ کس کا شیر ہے جو چاہتا ہے کہ کوئی اس کے لیے شکار کرے، پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا نشان شیر ہے اور ستارے والے اس کے سہولت کار ہیں۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ مجھے بھاری اکثریت چاہیے، مجھے جتنی طاقت ملے گی اتنا ہی میں آپ کا کام کرسکوں گا، میں سندھ کے چپے چپے میں کام کرنا چاہتا ہوں، اقتدار میں آکر سندھ کا چہرہ تبدیل کردیں گے، امید ہے اس بار بھی آپ مجھے پہلے سے زیادہ کامیاب کرائیں گے۔

سابق وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے جو منشور پر الیکشن لڑ رہی ہے، کوئی چوتھی بار وزیر اعظم بننے والے سے پوچھیں کہ آپ کا منشور کیا ہے؟ ان کا نظریہ کیا ہے؟ وہ امید رکھ کے بیٹھیں ہیں کہ کوئی اور ان کو جتوائے گا لیکن یہ ان کی بھول ہے، مسلم لیگ (ن) اور جی ڈی اے والے سندھ کے حق پر ڈاکا مارنا چاہتے ہیں.

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ کراچی اور حیدرآباد کی قومی اسمبلی کی نشستیں جیتے تو وزیراعظم جیالا ہی ہوگا، بلدیاتی الیکشن میں بھی آپ نے جیالوں کو میئر بنایا ہے، کراچی سے کشمور تک پیپلزپارٹی کو کامیاب کرانا ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ میں دائیں بائیں نہیں دیکھتا عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، تمام حلقوں سے پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کرانا ہے، میں نہیں چاہتا عوام کے کام میں کوئی رکاوٹ بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرا 10 نکاتی عوامی معاشی معاہدہ ہے وہ آپ نے گھر گھر پہنچانا ہے۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ہم آپ کی آمدنی میں اضافہ کریں گے، 300یونٹ تک مفت بجلی سولرکے ذریعے دلوائیں گے، روٹی کپڑا مکان کا وعدہ پورا کریں گے، خواتین کو گھر اور مالکانہ حقوق دلوائیں گے، میں حکومت میں آکر 17 وزارتیں بند کردوں گا۔

انہوں نے دعوی کیا کہ سندھ کا حق اسلام آباد سے چھین کر دوں گا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافہ کریں گے، خواتین کو بلاسود قرضہ دلائیں گے۔

مشہور خبریں۔

مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان کا شدید ردعمل

?️ 11 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی گرفتاری پر پاکستان نے

شبوا میدان میں سعودی اتحاد کی پیش قدمی 140 حملہ آور ہلاک اور زخمی

?️ 2 جنوری 2022سچ خبریں: یمنی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی صوبے شبوہ

پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ فلک جاوید کوجوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) لاہور کی مقامی عدالت نے پی ٹی آئی کی

بین الاقوامی برادری کی جانب سے گزشتہ سال افغانستان کو دو ارب ڈالر کی امداد

?️ 18 دسمبر 2022سچ خبریں:طالبان کے دوبارہ قیام کے بعد افغانستان کو امداد کی فراہمی

حماس کے پاس اسرائیل کے ساتھ جنگ کے سوا کوئی چارہ کیوں نہیں تھا ؟

?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کی حالیہ کارروائیوں نے مقبوضہ علاقوں میں اہم نشانات

وزیراعظم نے کہا ہے بات چیت ہوگی، بلیک میلنگ نہیں ہوگی۔ طلال چوہدری

?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا

شام میں داعشیوں کے بارے میں عراقی حکام کا ظہار خیال

?️ 13 جون 2023سچ خبریں:عراقی قومی سلامتی کے مشیر، قاسم الاعرجی نے زور دیا کہ

حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ کی صورتحال سے متعلق نئی تفصیلات

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک لبنانی ذریعے نے حالیہ حملے کے بعد حزب اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے