?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ بنیاد رکھ دی گئی ہے، سمت درست کردی گئی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم ملک میں سیاسی استحکام بھی لائیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ 9 مئی اور دیگر واقعات اس لیے ہو رہے تھے کہ کہیں اس ملک کی معیشت ٹھیک نہ ہوجائے یا ملکی عوام کو ریلیف نہ مل جائے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام تکمیل کی طرف جا رہا تھا تو خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ کو لکھا گیا شوکت ترین کا خط بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایک سال میں اتحادی حکومت شہباز شریف کی قیادت میں عوام کو ریلیف دینے کوشش کر رہی تھی جس کے نتائج ہم نے دیکھنا شروع کردیے ہیں جبکہ دوسری طرف اسی سال میں نفرت کے بیج بوئے جا رہے تھے، منصوبہ بندی کی جا رہی تھی، مسلح جتھوں کے ذریعے ملک میں ریاستی اداروں اور سرکاری اور ریاستی املاک پر حملہ آور ہونے کی ذہن سازی کی جا رہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی تناؤ ختم ہونے کے بعد معاشی عدم استحکام بھی ختم ہوتا نظر آرہا ہے، گمراہی کا سحر ٹوٹتا ہوا نظر آرہا ہے، نفرت، فساد اور انتشار ختم ہوتا نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال کی کوششوں کے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں جہاں گھریلو ایل پی جی میں 438 روپے جبکہ کمرشل ایل پی جی میں ایک ہزار 686 روپے کمی ہوئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کوکنگ آئل میں 60 سے 70 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ آٹے اور گندم میں 33 سے 40 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈالر میں پالیسی اقدمات کی وجہ سے کمی آئی ہے اور یہ وہ ملکی معیشت ہے جس کو یہ لوگ دیوالیہ کرکے گئے تھے، لیکن ہم نے ان (پی ٹی آئی) کی مچائی ہوئی سیاسی عدم استحکام کے باوجود ملک کو دیوالیہ ہونے نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے بجٹ پر اجلاس طلب کرنا شروع کردیے ہیں اور سب سے پہلا اجلاس زرعی شعبے کے حوالے سے ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں نوجوانوں کو ایک لاکھ لیپ ٹاپ اور نوجوان ایگری کلچرلسٹس کو 25 ارب روپے کا قرض بھی دیا جائے گا جبکہ چار ارب روپے سے زیادہ کا بجٹ نوجوانوں کی اسکل ڈیولپمنٹ کے لیے رکھا گیا ہے اور تمام پروگرام مراحل میں ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ لوگ انتخابات کا کہہ رہے ہیں جنہوں نے 10 سال میں خیبرپختونخوا میں کوئی کارکردگی نہیں دکھائی، میرے ساتھ بیٹھیں اور موازنہ کریں، میں بتاؤں گی کہ 10 سال میں نواز شریف نے پنجاب اور وفاقی حکومت میں کیا کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاست کارکردگی پر ہونی چاہیے 9 مئی جیسے واقعات پر نہیں، سیاست ملک میں استحکام لاتی ہے، ہم ان حالات میں 15 ارب ڈالر سے زیادہ کی بین الاقوامی ادائیگیاں کر چکے ہیں جہاں عالمی مالیاتی فنڈ کی شرائط تھیں، معاشی عدم استحکام تھا اور سیاسی جتھے ریاست اور حکومت پر حملہ آور ہو رہے تھے جبکہ 11 ارب روپے کے گھریلو قرضوں کی بھی ادائیگیاں کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کا دن سوچی سجھی سازش کے تحت آیا تھا اور اس جتھے کی سازش تھی جو ملک میں خون چاہتا تھا تاکہ اس کی سیاست پروان چڑھ جائے۔
انہوں نے کہا کہ بنیاد رکھ دی گئی ہے، سمت درست کردی گئی ہے، مہنگائی میں کمی آئے گی، مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ہم ملک میں سیاسی استحکام بھی لائیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف جنگی مؤقف پر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک میں مخالفت کا سامنا
?️ 22 فروری 2026 ایران کے خلاف جنگی مؤقف پر ٹرمپ کو اپنی ہی ملک
فروری
صیہونی "شریانِ حیات” کے بارے میں آپ کیا جانتے ہیں؟
?️ 5 مئی 2025سچ خبریں: فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں واقع بین گوریون ایئرپورٹ صیہونیوں
مئی
ٹیکس فراڈ قوانین میں ترامیم کر دیں، 5 کروڑسے کم فراڈ پر گرفتاری نہیں کی جائیگی، چیئرمین ایف بی آر
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کاکہنا ہے
جون
پناہ گزینوں کے اسکول پر اسرائیل کا وحشیانہ حملہ
?️ 20 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی تحریک مجاہدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے،
دسمبر
پاکستان میتھیں معاہدہ کرنے والا پہلا ایشیائی ملک بن گیا
?️ 3 نومبر 2021گلاسگو (سچ خبریں) موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس میں 100سے زائدممالک کا
نومبر
واشنگٹن کے قرضوں میں اچانک اضافے کے بارے میں بین الاقوامی مالی فنڈ کی وارننگ!
?️ 27 مئی 2023سچ خبریں:ایک پریس کانفرنس میں، بین الاقوامی مالی فنڈ کے سی ای
مئی
سعودی عرب اور پانچ عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں
?️ 7 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس
جون
امریکہ نے ایران سے کیا مطالبہ کیا ہے؟
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکہ کی وزارت خارجہ نے ایک بار پھر ایران کے
اپریل