🗓️
اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر19.82 فیصد پر آگئی ہے، مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہونے سے کم آمدنی والے افراد کیلئے مہنگائی 20.89 فیصد ہوگئی ہے، ایک ہفتے میں 16 اشیاء مہنگی اور 9 سستی ہوئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارہ شماریات کی مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے، رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح 0.43 فیصد کم ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح کم ہوکر 19.82 فیصد پر آگئی ہے، کم آمدن والے افراد کیلئے مہنگائی کی شرح 20.89 فیصد ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 9 اشیاء سستی ہوئیں۔ ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 14.65 فیصد، کیلا 1.51 فیصد ، جلانے کی لکڑی 1.30 فیصد اورماچس کی قیمت میں 1.14 فیصد مہنگے ہوئے۔
اسی طرح چکن کی قیمتوں میں 3.40 فیصد، انڈے 2.99 فیصد، آلو1.65 فیصد، ٹماٹر1.26 فیصد، آٹا 0.61 فیصد، لہسن 0.47 فیصد، چینی 0.17 فیصد، دہی 0.16 فیصد اورایل پی جی کی قیمت میں 1.15 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں ٹماٹر کی قیمت میں 40.82 فیصد، دال مونگ 25.37 فیصد ، سرخ مرچ پاوڈر 6.71 فیصد اورچینی کی قیمت میں 0.40 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔
17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر 29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوار آمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ میں بالترتیب 0.38 فیصد، 0.42 فیصد، 0.46 فیصد اور0.44 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مجموعی ایس پی آئی پر 0.43 فیصد کمی کا فرق پڑا ہے۔صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریہ کا تعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیاد پر ہوتا ہے۔
مشہور خبریں۔
ایک دن میں 300 یوکرائنی فوجی ہلاک
🗓️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں: آج ہفتہ ک وروس کی وزارت دفاع نے یوکرائنی
ستمبر
ملک بھر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے
🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی
ستمبر
پوٹن اور زیلنسکی کی ترکی میں ملاقات کا امکان
🗓️ 3 اپریل 2022سچ خبریں: روسی میڈیا نے اتوار کی صبح اطلاع دی ہے کہ
اپریل
عورت مارچ میں متنازع نعرے لگانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائےگی:وزارت مذہبی امور
🗓️ 15 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا
مارچ
ہماری فوج کسی سرپرائز حملے کے خوف سے پوری طرح الرٹ: صیہونی میڈیا
🗓️ 18 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا والا نے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی حکومت
اگست
کامیڈین اداکار عمر شریف کی شادیوں کی داستان
🗓️ 18 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) ٹی وی اور اسٹیج شو کی دنیا پر راج
اپریل
نابلس حملے پر جہاد اسلامی کا شدید ردعمل
🗓️ 10 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک نے اعلان کیا کہ صیہونی غاصب
اگست
موم بتی بُجھانے والی موبائل ایپ آگئی
🗓️ 25 فروری 2022نیویارک (سچ خبریں) سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں آئے دن ترقی
فروری