مولانا فضل الرحمٰن کی کراچی آمد، قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

?️

کراچی: (سچ خبریں) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان آج (اتوار کو) کورنگی میں اپنی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کراچی پہنچ گئے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق بظاہر اس کا مطلب یہی ہے کہ وہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد میں موجود نہیں ہوں گے جہاں ملک کے اگلے وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔

سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف نے محض ایک دن قبل مولانا فضل الرحمٰن کی حمایت حاصل کرنے کے لیے انہیں فون کیا تھا، تاہم مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ سربراہ جے یو آئی (ف) کا وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں اُن کے امیدوار کو ووٹ دینے سے انکار سے دونوں جماعتوں کے درمیان تعلقات خراب نہیں ہوں گے۔

’ڈان نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اگر وزارت عظمیٰ کے انتخاب میں شہباز شریف کو ووٹ نہیں دیتے تب بھی مسلم لیگ (ن) چاہے گی کہ سربراہ جے یو آئی (ف) حکومت چلانے میں اُن کا ساتھ دیں۔

عرفان صدیقی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مسلم لیگ (ن) کی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نہ صرف پارلیمنٹ میں بلکہ کابینہ میں بھی ان کے ساتھ بیٹھے گی۔

جے یو آئی (ف) سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق جے یو آئی (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو اور دیگر رہنماؤں نے 3 روزہ دورے پر کراچی پہنچنے پر مولانا فضل الرحمٰن کا استقبال کیا۔

مولانا سمیع الحق سواتی نے کہا کہ پارٹی کے ’اہم‘ اجلاس میں سندھ کے تمام اضلاع سے جے یو آئی (ف) کے اراکین شامل ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے اہم خطاب کریں گے، وہ جے یو آئی (ف) سندھ کے عہدیداروں کو ضروری ہدایات بھی دیں گے اور ایک پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

مشہور خبریں۔

حماس پر دباؤ ڈالنے کا غیر انسانی صیہونی ہتھیار

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی اہلکاروں کے انکشاف کے مطابق یہ

غزہ پٹی میں ایندھن اور طبی سامان کی ترسیل  

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ اسرائیلی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قیدیوں کے

ایران پر اسرائیل کے حملے کی دستاویزات افشا کرنے والا شخص گرفتار

?️ 14 نومبر 2024سچ خبریں: CNN رپورٹ کے مطابق محکمہ انصاف نے ایک شخص پر

وزیر اعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو مہم کا باضابطہ افتتاح کردیا

?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیو مہم کا

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا خیبرپختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار

?️ 12 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے

سعودی عرب میں ناکام پیٹریاٹ سسٹم کی جگہ آئرن ڈوم لگانے کی تیاریاں

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:یمنی مجاہدین کے میزائلوں اور ڈرونوں کے مقابلہ میں امریکی "پیٹریاٹ”

عراقی عوام کا سویڈن کو سبق

?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں

ہفتہ وار مہنگائی بدستور 37 فیصد سے زائد

?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حساس قیمت انڈیکس (ایس پی آئی) سے پیمائش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے