مولانا فضل الرحمان کی حماس کے رہنماؤں سے ملاقات، مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات ہوئی ہے۔

 جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان وفد کے ہمراہ گزشتہ روز قطر پہنچے جہاں ان کی حماس رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ فلسطین پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے موقع پر حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا فرض ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے۔

حماس رہنما خالد مشعل نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین پر عرصہ دراز سے مظالم انسانی حقوق کے دعویداروں کے منہ پر طمانچہ ہے، مولانا فضل الرحمان پاکستان میں فلسطین کےسفیرکاکردار ادا کر رہے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کے دعویداروں کے ہاتھ معصوم بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہو گئے۔

مولانا فضل الرحمان کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے، وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمان غزہ کی طرف سفر کر رہے ہیں لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

مشہور خبریں۔

اینڈرائیڈ صارفین کے لیے 6 نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

🗓️ 17 جون 2021نیویارک( سچ خبریں)ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے  اینڈرائیڈ صارفین

حماس کے سامنے اسرائیلی حکام بونے نظر آئے

🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے باضابطہ اعلان کے بعد

وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو ’مینوئل فائلنگ سے ای آفس‘ پر منتقل کرنے کی ہدایت

🗓️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی

پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایران کے تجربات سے استفادہ کرنے کی سوچ میں

🗓️ 6 فروری 2023سچ خبریں:پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحدی اور عدم تحفظ کے عوامل

ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت

🗓️ 5 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی

ماسکو میں روسی فوجی جنرل کا قتل

🗓️ 17 دسمبر 2024سچ خبریں:روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس ملک کے دارالحکومت

میرے بیٹے بہت پریشان تھے: عمران خان

🗓️ 10 نومبر 2022لاہور: (سچ خریں) عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے نے جہاں

کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟

🗓️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے