موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے 16 گھنٹے گیس لوڈشیڈنگ کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ گیس کی بڑھتی ہوئی قلت کی وجہ سے آئندہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق قومی اسمبلی کے قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کے اجلاس میں ایڈیشنل سیکریٹری انچارج کیپٹن (ریٹائرڈ) محمد محمود نے واضح کیا کہ گھریلو صارفین کو صبح 3 گھنٹے، دوپہرکو 2 گھنٹے اور شام کو 3 گھنٹے گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گھریلو صارفین کو 16 گھنٹے تک گیس کی سپلائی میسر نہیں ہوگی، آئندہ موسم سرما میں گیس کی فراہمی انتہائی مشکل ہوگی جبکہ ملک میں قدرتی گیس کی شدید قلت ہے اس لیے گھریلو صارفین کو دن میں 3 بار گیس کی فراہمی میسر ہوگی۔

عامر طلال گوپنگ کی زیر قیادت قائمہ کمیٹی کے اجلاس ہوا، اجلاس میں عامر طلال کا کہنا تھا کہ ہر سال 10 فیصد مقامی گیس کی پیداوار میں کمی ہورہی ہے اور اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو اگلے 10 سال بعد گیس کی سپلائی نہیں ہوگی۔

مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کو گھریلو صارفین تک پہنچانے کے حوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ حکام مہنگی ایل این جی نہیں خرید سکتے اور سستی فروخت بھی نہیں کرسکتے جبکہ ایل این جی زائد قیمتوں میں دستیاب نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں گیس کے ذخائر موجود ہیں لیکن سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان ذخائر کو تلاش کرنا ممکن نہیں ہے۔

سیکریٹری پیٹرولیم محمد محمود نے مزید کہا کہ ملک میں سیکیورٹی خطرات اور سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے گیس کی نئی دریافت نہیں ہوسکی ہے، انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تیل اور گیس کی تلاش میں بڑی انٹرنیشنل پیٹرولیم کمپنیاں پاکستان آنے کے بجائے دیگر کم خطرات والے ممالک میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے بین الاقوامی تیل اور گیس کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں کر رہی۔

سیکریٹری پیٹرولیم نے کہا کہ کوئی کمپنی ایک سال کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کیوں کرنا چاہے گی، ملٹی نیشنل کمپنیاں کہتی ہیں کہ ایک سال بعد یہ حکومت نہیں رہے گی تو ان کی سرمایہ کاری کرنے کا کیا فائدہ؟

محمد محمود کا کہنا تھا کہ اگلے 4 سالوں میں درآمدی گیس کی قیمتیں عالمی مارکیٹ میں کم ہوجائیں گی اس لیے پاکستان درآمدی گیس پر ہی انحصار کرسکتا ہے، ملک میں اضافی گیس کی درآمد کے لیے حکومت بنیادی ڈھانچہ بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔

ایران اور روس سے گیس درآمد کرنے کےحوالے سے سیکریٹری پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ ان ممالک پر عالمی پابندیاں عائد ہونے کی وجہ سے حکومت ان ممالک سے گیس درآمد نہیں کر سکتی۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت متبادل ذرائع سے گیس کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ حکومت جس ملک سے گیس کی درآمد کے حوالے سے بات چیت کرتی ہے اس ملک پر کسی دوسرے ملک کا اثر و رسوخ موجود ہے، ایسے فیصلہ وزارت پیٹرولیم نہیں بلکہ سیاسی سطح پر کیے جاتے ہیں۔

مینجنگ ڈائریکٹر سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے کمیٹی کو بتایا کہ موسم سرما کے لیے گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پیٹرولیم ڈویژن کو جمع کروا دیا ہے، گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنایا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موسم سرما میں نیٹ ورک میں گیس کی 300 سے 200 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی کا تخمینہ لگایا ہے جس کی وجہ سے لیاری، کیماڑی اور ایس ایس جی سی ایل سروس کے علاقوں سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی میں مشکلات آئیں گی جبکہ کراچی کی صنعتوں کو پریشر پمپ کے ذریعے گیس نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے انتخابی نتائج کی تیزی سے ترسیل کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے مزین ’الیکشن سٹی‘ قائم کردیا

?️ 8 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 855

صعدہ میں سعودی امریکی اتحاد کے خلاف یمنی عوام کا احتجاج

?️ 10 مارچ 2022سچ خبریں:  صعدہ صوبے کے علاقے غمر میں رہنے والے یمنی شہریوں

الیکشن کمیشن نے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی

?️ 16 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی)

امریکہ یورپ کو توانائی کے بحران سے نہیں بچا سکتا: فنانشل ٹائمز

?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں:   انگریزی اخبار فنانشل ٹائمز نے لکھا ہے کہ امریکہ تیل

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے حقائق بیان نہیں کیے

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث کے دوران

عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم

?️ 19 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے بانی پاکستان

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے کی مدت میں توسیع دینے پر غور

?️ 7 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عسکری قیادت کی مدت ملازمت میں توسیع کے

تکفیری جرائم کے جہنم سے شام کے ساحل سے بھاگنے والوں کی لہر

?️ 12 مارچ 2025 سچ خبریں: لبنان کے الدیار اخبار کی رپورٹ کے مطابق حالیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے