?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر جس قسم کی پیشگوئیاں کی جارہی ہے ہمیں ابھی سےتیاری کرنا ہوگی، تمام ادارے این ڈی ایم اے کے ساتھ بیٹھ کر مستقبل کیلئے پلان بنائیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کا ہنگامی دورہ کیا جہاں چیئرمین این ڈی ایم اے نے انہیں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں موسم میں معمول سے 30 سے 40 فیصد زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے اور نکاسِ آب کے لیے آپریشن جاری ہے، تاہم اس عمل میں کچھ وقت لگے گا۔
ذرائع کے مطابق این ڈی ایم اے کے دورے میں گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں ابھی سے تیاری کرنا ہوگی اور مسائل کو حل کرنا ہوگا، این ڈی ایم اے کا چند ہفتے کے دوران یہ دوسرا دورہ ہے، ہر دورے میں بہترین بریفنگ دی جاتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماڈرن ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے صورتحال سے آگاہ کیا جاتا ہے، این ڈی ایم اے کو جو بھی جدید آلات اور مشینری چاہیے ہوگی فراہم کرینگے، تمام اداروں کو این ڈی ایم اے کیساتھ مل کر تیاری کرنا چاہیے۔
شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہے، صوبوں نے اچھی تیاری کے ساتھ بارشوں کا مقابلہ کیا ہے، این ڈی ایم اے کی جانب سے صوبوں کیساتھ کوآرڈی نیشن بہتر ہے۔
مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وزیر اعظم کی یورپی یونین پر شدید تنقید میلسی میں جلسے
مارچ
ہیرس اور ٹرمپ مناظرے کرنے پر متفق
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں اس سال ہونے والے انتخابات کے لیے ڈیموکریٹک
اگست
بائیڈن نے اپنا اصلی چہرہ دکھا دیا:شامی پارلیمنٹ ممبر
?️ 27 فروری 2021سچ خبریں:شام کے رکن پارلیمنٹ نے عراق اور شام کی سرحد پر
فروری
پاکستان نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ کے بعض ماہرین کا بیان یکطرفہ قرار دے دیا
?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بلوچستان سے متعلق اقوام متحدہ
مارچ
السنوار کی کس دھمکی نے صیہونیوں کو خوفزدہ کیا؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:ایک عرب میڈیا آؤٹ لیٹ نے اس خطرناک ترین خطرے کو
مئی
امریکی عوام کی نظر میں صیہونی ریاست؛نیویارک ٹائمز کا انکشاف
?️ 17 اپریل 2025 سچ خبریں:نئی سروے رپورٹ کے مطابق، غزہ پر حملوں کے بعد
اپریل
عمان کے مفتی اعظم نے صیہونی حکومت کے بائیکاٹ پر زور دیا
?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں: عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے
دسمبر
صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:5 سالہ فلسطینی بچی آلاء قدوم کی والدہ بار بار اپنے
اگست