?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت رہنماوں اور تنظیموں نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتی مظالم کو روکنے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے سرینگر میں جاری اپنے بیانات میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام علاقے میں تعینات 10لاکھ سے زائد بھارتی فوجیوں کی طرف سے پھیلائے جانے والے خوف ودہشت کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو ایک بڑے فوجی کیمپ میں تبدیل کر کے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کررکھے ہیں، بی جے پی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے آزادی کے جائز مطالبے کو دبانے کے لیے فورسز کو ان پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کے ذریعے کشمیریوں کا جینا دو بھر کر رکھا ہے ۔ بے گناہ کشمیریوں خاص طور پر نوجوانوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت گرفتار کر کے جیلوں اور عقوبت خانوںمیں ڈالا جاتا ہے۔
حریت رہنماﺅں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب کبھی پورا نہیں ہوسکتا لہذ عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ اس مسئلے کے حل کیلئے کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
ہم فلسطینیوں کے قتل عام میں اسرائیل کے ساتھی ہیں: امریکی سینیٹر
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امریکہ کی سیاسی جماعت طاقتور صیہونی لابی کی وجہ سے
جولائی
واٹس ایپ میسیجز میں گوگل سرچ کی آزمائش
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپس نے میسیجز کو ہائی
نومبر
تائیوان میں شدید زلزلہ؛ امریکہ اور جاپان نے سونامی کی وارننگ جاری کی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: جہاں تائیوان کو لے کر مغرب اور چین کے درمیان
ستمبر
قطر: جنگ بندی کے بغیر دو ریاستی حل کانفرنس کی قراردادیں کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں
?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: قطر کی وزارت خارجہ کے وزیر کے مشیر نے کہا:
ستمبر
غزہ جنگ کے بارے میں چین کا مؤقف
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: چین کی وزرات خارجہ اور دفاع نے غزہ کے خلاف
جنوری
کیا یورپی ایڈیشن یوکرین امن منصوبے کا تعظل توڑ پائے گا؟
?️ 25 نومبر 2025 کیا یورپی ایڈیشن یوکرین امن منصوبے کا تعظل توڑ پائے گا؟
نومبر
روسی ایٹمی میزائل کے بارے میں نیٹو کی خفیہ رپورٹ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار ‘ڈائی ویلٹ’ کے مطابق، نیٹو کی خفیہ رپورٹ میں
نومبر
صوبائی حکومت واجبات کی ادائیگی میں تاحال ناکام، پشاور بی آر ٹی بند ہونے کے قریب
?️ 3 جون 2023پشاور: (سچ خبریں) صوبائی حکومت کی جانب سے پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کے
جون