?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجودہ الیکشن بے مقصد بن چکا ہے جو ملک کو انتشار کے علاوہ کچھ نہیں دے گا۔
گھوڑا گلی اور مری روڈ منصوبے میں خرد برد کے الزام میں اینٹی کرپشن آفس راولپنڈی پہنچنے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا نیب اور اینٹی کرپشن کے ادارے صرف الیکشن اور سیاست میں جوڑ توڑ کیلئے استعمال ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا مجھ پر الزام ہے کہ دو سڑکوں کی تعمیر کے ٹھیکے من پسند افراد کو دیے، محکمے سے پوچھا گیا تو جواب آیا کہ دونوں سڑکیں بنی ہی نہیں، نیب، اینٹی کرپشن کے ادارے ملک کے کرپٹ ترین ادارے بن چکے، ان کا احتساب کون کرےگا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا جو الیکشن نہیں لڑ رہے ان کے ساتھ یہ ہو رہا ہے، جو الیکشن لڑ رہے ہیں ان کا کیا حال کیا جاتا ہو گا، الیکشن مقدس عمل ہے اس کو متنازع بنانے سے ملک کو نقصان ہو گا، یہ صرف الیکشن کے عمل میں ہراساں کیے جانے کا ایک انداز ہے۔
ان کا کہنا تھا نواز شریف میرے قائد تھے، پارٹی پالیسی سے اختلاف ہے جس پر علیحدہ ہوا ہوں، یہ سسٹم نہ 2018 میں چلا تھا اور نہ اب چلے گا، نئی جماعت بنانے کا فیصلہ الیکشن کے بعد کرینگے، 1947سے لے کر آج تک ہر الیکشن چوری ہوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا میں الیکشن میں حصہ نہیں لے رہا، چیف الیکشن کمشنر، وزیراعظم کی ذمہ داری ہے کہ الیکشن کو غیر متنازع بنائیں، الیکشن کرانا حاکم وقت اور ارباب اختیار کی ذمہ داری ہے، آج بھی وقت ہے الیکشن کے عمل کو غیر متنازع بنایا جائے کیونکہ عوام اس الیکشن کے پراسس سے مایوس ہے، الیکشن کے ماحول میں دباؤ کا اثر ہو گا، ڈالے بھیجیں گے، پرچے کرائیں گے تو نقصان ملک و عوام کا ہو گا۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا میں نے الیکشن چھوڑا ہے، سیاست نہیں چھوڑی، الیکشن آئینی ضرورت ہے، الیکشن کو بامقصد اور مسائل کے حل کا ذریعہ بنانا سیاسی لیڈرشپ کا کام ہے لیکن بدقسمتی سے ملک کی تینوں بڑی پارٹیاں ناکام ہو چکی ہیں، ملک کی پولیٹیکل لیڈرشپ، ملٹری لیڈر شپ اور جوڈیشل لیڈر شپ ٹیبل پر بیٹھے اور آگے کے راستے کا تعین کرے، ایک ٹیبل پر بیٹھ کر آگے کے راستے کا تعین کریں ورنہ ملک کا چلنا مشکل ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد کی ڈیل کے تحت وطن واپسی سے متعلق سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا ہر شخص یہ سوال کرتا ہے لیکن مجھے ڈیل کا علم نہیں، پاکستان میں ہر آدمی سمجھتا ہے کہ معاملات ڈیل سے طے ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ آئین کا بیانیہ تھا، آئین کہتا ہےکہ ووٹ کو عزت دو، اس کی نفی کریں گے تو نقصان اٹھائیں گے، پہلے بتا دیا تھا کہ ن لیگ کے ٹکٹ سے الیکشن لڑوں گا نہ ن لیگ کے خلاف لڑوں گا۔
9 مئی کے واقعات سے متعلق سوال پر سابق وزیراعظم کا کہنا تھا 9 مئی کے واقعے کو ایک سانحہ سمجھتا ہوں، جتھے جب فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں تو اندرون اور بیرون ملک اس کے اثرات ہوتے ہیں، 9 مئی کہاں ہے، آج تو 9 فروری آنےکو ہے، ذمہ داروں کیخلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، 9 مئی کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا نہ ہونا پولیس کی ناکامی ہے، شہادتیں اکٹھی کرنا، چالان جمع کرانا، فرد جرم عائد کرنے کی ذمہ داری پوری نہیں ہوئی۔


مشہور خبریں۔
عراق شام کا ہر طرح سے حامی
?️ 17 فروری 2023سچ خبریں:عراقی حشد الشعبی تنظیم کے سربراہ فلاح الفیاد نے شام کے
فروری
کشمیر اور فلسطین کے حل طلب دیرینہ تنازعات کی وجہ سے عالمی امن کو خطرہ لاحق ہے
?️ 19 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ تنازعات دنیا کے
اکتوبر
امریکہ کا الیکشن مضحکہ خیز مرحلے میں داخل!
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ
جون
سندھ کے اعلی افسران کرپشن ریفرنسز میں مقدمات کی کارروائی کا سامنا کر رہے ہیں
?️ 8 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) سابق چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی
نومبر
امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کا شمالی کوریا کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق
?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اور ان کے امریکہ
ستمبر
رمضان میں غزہ جنگ جاری رہنے پر صیہونیوں کو گہری تشویش
?️ 6 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اعلان کیا
مارچ
مداحوں نے سائرہ یوسف کو حسیناؤں کی ملکہ قرار دے دیا
?️ 27 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ سائرہ یوسف کے برائیڈل
مئی
تحریک لبیک کے خلاف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
?️ 14 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک کے مختلف شہروں میں 3 روز سے
اپریل