?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا۔ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے لیکن ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت نے موبائل فون پر 5 منٹ سے زائد بات کرنے پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل فون پر 5 منٹ سے زیادہ بات کرنے پر 75 پیسے ٹیکس لیں گے لیکن ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر کوئی ٹیکس نہیں ہوگا۔وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ہراسگی سب کا مسئلہ ہے، اس کی وجہ سے ٹیکس پیئر ریٹرنز فائل نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہم تھرڈ پارٹی بنائیں گے جو ایک قانونی اسٹرکچر ہو، ہم صرف آڈٹ کریں گے، ٹیکس پیئرکے ساتھ گفتگو کی جائے گی، اسے گرفتار نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ کروڑ افراد کی پروفائل آگئی ہیں کہ یہ ٹیکس نہیں دے رہے، اس معاملے میں ایف بی آر وہاں نہیں جائے گی، اس کا نظام یہ لارہے ہیں کہ تیسرے فریق کے ذریعے ان سے بات کریں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھا کہ موبائل کالز، انٹرنیٹ ڈیٹا اور ایس ایم ایس پر ٹیکس لگانے کی وزیراعظم اورکابینہ نےمخالفت کی جس کے بعد ان سب پر ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔


مشہور خبریں۔
جرمن شہری بے وطن ہو سکتے ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو میں امریکہ
ستمبر
برآمدات بڑھانے کیلئے ہر کمپنی کو 10فیصد ایکسپورٹ کرنا ہو گی، وزیر خزانہ
?️ 17 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ برآمدات
اگست
اتحادیوں کے پی پی پر سنگین الزامات
?️ 27 جون 2022سندھ(سچ خبریں)سندھ میں اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر ملک کے ‘اعلیٰ
جون
نیویارک میں پی آئی اے کی اربوں ڈالر کی جائیداد بڑے پراپرٹی ڈیلرز کی توجہ کا مرکز بن گئی
?️ 5 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیو یارک کے قلب میں واقع روز ویلٹ
مارچ
موساد کے افسرخودکشی کیوں کرتے ہیں؟
?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: سچ خبریں: اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے اس
دسمبر
وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے سربراہ مقرر
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وائس ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ کے نئے
اکتوبر
دو تہائی یمنیوں کے پاس کھانے کو کچھ نہیں ہے
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے یمن
مارچ
سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ موجودہ مسائل کا حل عبوری حکومت کا قیام ہے
?️ 13 مئی 2022راولپنڈی (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے
مئی