?️
لاہور: (سچ خبریں) سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، ان کے بیٹے مونس الٰہی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) میں درج منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پیش رفت ہوئی ہے، لاہور کی خصوصی عدالت نے سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔
ڈان نیوز کے مطابق خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں 20 فروری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو طلب کر لیا۔
لاہور کی خصوصی عدالت نے ملزم پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الٰہی کی جائیدادیں منجمد کرنے کے دورانیے میں بھی توسیع کردی، دیگر 8 ملزمان کی جائیدادیں بھی منجمد رہیں گی۔
خصوصی عدالت نے مقدمے میں مونس الٰہی کے شریک ملزم جبران کی گرفتاری سے متعلق بھی رپورٹ طلب کر لی۔
خصوصی عدالت میں ایف آئی اے میں درج کیے گئے منی لانڈرنگ کیس پر مزید سماعت کل 20 فروری کو کی جائے گی۔
یاد رہے کہ 15 جنوری 2025 کو پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی کے خلاف گجرات میں درج قتل و معاونت کا مقدمہ خارج کردیا گیا تھا۔
عدالت نے مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا، مقدمے کے مدعی اور گواہان نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرائے تھے۔
مونس الٰہی کی والدہ بیگم قیصرہ الٰہی نے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔
2024 میں مونس الہی کو منی لانڈرنگ مقدمے میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا، ایف آئی اے نے چالان میں سابق وفاقی وزیر سمیت 6ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا۔
مشہور خبریں۔
فلسطینیوں کے راکٹ حملوں میں 2 صہیونی ہلاک
?️ 11 مئی 2021سچ خبریںنیوز ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مقبوضہ شہروں پر فلسطینی
مئی
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: ایک ترک خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ
اگست
ٹوئٹر نے ماہانہ فیس کے تین مختلف آپشنز پیش کردیے
?️ 29 اکتوبر 2023سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے اپنی کمائی کو
اکتوبر
پاکستانی وزیر دفاع کی افغانستان پر حملے کے امکان کے بارے میں بات چیت
?️ 21 مارچ 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغانستان میں تحریک طالبان
مارچ
یمنی جنگ میں منصور ہادی موساد کا کرائے کا فوجی ، سعودی صہیونیوں کے خادم
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صہیونی صحافی کےذریعہ مفرور اور مستعفی یمنی صدر عبد ربہ منصور
مارچ
بلوچستان: نوشکی کی سرحد پر پاکستانی اور افغان فورسز کے درمیان مسلح تصادم
?️ 7 اکتوبر 2024 نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کی سرحد پر اتوار کو
اکتوبر
غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
?️ 2 جون 2024سچ خبریں: امریکی صدر نے غزہ میں مکمل جنگ بندی کے منصوبے
جون
انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کو اوباما کی وارننگ
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے کووِڈ 19 کے انفیکشن اور
جولائی