?️
کراچی (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے ہم اپنی پلاننگ 8 لاکھ کیوسک تک کی کررہے ہیں۔
فلڈ مانیٹرنگ سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا کہ مون سون بارشوں سے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے، پنجند میں سیلابی ریلا 7 لاکھ کیوسک تک جانےکا امکان ہے، تونسہ سے 2 لاکھ 17 ہزار کیوسک پانی دریائے سندھ میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر کو گڈو بیراج پر پانی عروج پر ہوگا، ہم 8 لاکھ کیوسک کے ریلے کے حساب سے تیاری کررہے ہیں، متاثرہ اضلاع سے لوگ پہلے ہی نقل مکانی کرچکے، سیلاب متاثرین کی امداد ہر صورت یقینی بنارہے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا کہ متاثرہ اضلاع میں کیمپس، ادویات اور خوراک پہنچائی جا رہی ہے، موجودہ صورت ِحال میں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے، پنجاب سیلاب سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، بلاول بھٹو اورصدر آصف علی زرداری کم از کم روزانہ 2 بار ہم سے پوچھتے ہیں، بلاول کل یا پرسوں سکھر جا کر صورتحال کا جائزہ لیں گے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،کراچی میں اس سال توقع سے زیادہ بارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کے لیے بھی تیاریاں مکمل ہیں، تمام محکمے وزراء متحرک اور فعال ہیں، چیف سیکرٹری آفس میں رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی سینٹر قائم کیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گھرسے بیٹھ کرخبریں بنانے والوں کو میں کیا کہوں،اربن فلڈنگ کو مکمل نہیں روکا جاسکتا، کچھ گھنٹوں میں پانی نکالنا اصل بات ہے، اس مرتبہ ہم نے بارش کا پانی چار، پانچ گھنٹے سے زیادہ کھڑا نہیں ہونےدیا۔


مشہور خبریں۔
عمران خان ساتھیوں کی رائے سے اتفاق کریں تو مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ سعد رفیق
?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد
جولائی
یمن کا امریکہ کو سخت انتباہ
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر دفاع نے اس
اگست
پی ٹی اے کو فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی سے متعلق 5 بولیاں موصول
?️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے کو ملک میں 5 جی
ستمبر
کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟
?️ 16 نومبر 2025 کیا ٹرمپ کا دوبارہ ابھرنا دنیا کے لئے مفید ہے؟ تجزیہ
نومبر
عبرانی میڈیا کے نقطہ نظر سے گانٹز اور اردن کے بادشاہ کے درمیان ملاقات
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں: میڈیا نے اس ملاقات کے دو دیگر مقاصد کا ذکر
جنوری
فرانس میں مسلسل وسیع ہڑتالیں/20 سے 30% پروازیں منسوخ
?️ 16 فروری 2023سچ خبریں:فرانس کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ایوی ایشن نے اعلان کیا
فروری
اسرائیل پر ایران حملے کے بارے میں حماس کا کیا کہنا ہے؟
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام
اکتوبر
عراقی کردستان کے لیے خطرناک امریکی منصوبہ
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:عراقی سیاست دانوں نے اس ملک کے کردستان علاقے کو ہتھیاروں
جون