ملک کے مختلف شہروں میں یوم القدس ریلی نکالی گئی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس کے طور پرمنایا جا رہا ہے جس کے تحت یوم القدس ریلیاں نکالی گئیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایم ڈبلیو ایم، امامیہ اسٹوڈنٹس اور بیداری امت کی جانب سے القدس ریلی امام بارگاہ جی سکس ٹو سے نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس نے کی، یوم القدس ریلی کے شرکاء نے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔

شیعہ علما کونسل پاکستان نے بھی القدس ریلی کا راولپنڈی پریس کلب سے آغاز کیا۔

اس سلسلے میں بھلوال میں مجلس وحدت المسلمین کے زیرِاہتمام مرکزی امام بارگاہ سے ریلوے اسٹیشن تک یوم القدس ریلی نکالی گئی۔

پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں بھی جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحيت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی۔

منڈی بہاءالدین میں یوم القدس پر امام بارگاہ حسینیہ سے صدر چوک تک ریلی نکالی گئی۔

مظفرآباد میں عالمی یوم القدس کے موقع پر اپر اڈا لال چوک میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کیا گیا جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ملتان میں بھی شیعہ علماء کونسل کی جانب سےنواں شہر چوک پر شہداء فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ تمام عالمی اداروں کو فلسطین میں اسرائیلی مظالم رکوانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

پنجاب کے شہر راجن پور میں بھی فلسطین میں جاری مظالم کےخلاف جماعت اسلامی کی جانب سے ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

راجن پور میں ریلی جماعت اسلامی دفتر سے کچہری چوک تک نکالی گئی۔

سرگودھا میں جماعت اسلامی کے زیرِاہتمام یونیورسٹی روڈ سے خیام چوک تک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

ریلی کے شرکاء نے مطالبہ کیا کہ نہتے فلسطینیوں پر مظالم بند کیے جائیں۔

کے پی کے ٹاؤن  پاراچنار میں بھی فلسطینیوں کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

علما نے مظاہرین سے خطاب کے دوران غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں پر مظالم ناقابل برداشت ہیں۔

صوبہ سندھ کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی آج نمازِ جمعہ کے بعد نمائش سے تبت سینٹر تک یوم القدس ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

اس حوالے سے ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا تھا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر تین میں بھی مجلس وحدت مسلمین کی امام بارگاہ نور ایمان کے باہر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔

دوسری جانب جیکب آباد میں بھی جماعت اسلامی کے زیرِ اہتمام اسرائيلی جارحیت کے خلاف ریلی نکالی گئی۔

جماعت اسلامی کی ریلی ضلعی دفتر سے پریس کلب تک نکالی گئی۔

یوم القدس کے موقع پر بلوچستان کے شہر کوئٹہ کے علاقے میکانگی روڈ پر یوم القدس کے سلسلےمیں ریلی نکالی گئی۔

کوئٹہ میں یوم القدس ریلی کے شرکاء کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔

آزادکشمیر کے شہر مظفرآباد کے مخلتف اضلاع میں نماز جمعہ کے بعد غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی نکالی گئی۔

مشہور خبریں۔

ٹورنٹو یونیورسٹی میں فلسطین کی حمایت میں طلباء کا دھرنا

?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: کینیڈا کی بعض یونیورسٹیوں کے طلباء نے غزہ کے عوام

امریکی عہدیدار کا اعتراف: حماس غزہ میں موجود رہے گا

?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے ایک امریکی اہلکار کا حوالہ

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں حکومتی جماعت پر الزامات

?️ 17 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، حکومتی جماعت پر پیسوں کی

ایران کشیدگی؛ پاکستان، چین اور روس نے بڑا اقدام اٹھالیا

?️ 22 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ایران پر اسرائیل اور امریکی حملہ کے بعد

اپوزیشن کیجانب سے تنقید کی پرواہ نہیں، میرا مقصد کام کرنا ہے:عثمان بزدار

?️ 16 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں) سنٹر ہسپتال لاہور میں صحافیوں میں جواب میں وزیر اعلی

آرمی چیف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے

?️ 24 جون 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)

دمشق میں ایک فوجی بس کے راستے میں دو دھماکے

?️ 20 اکتوبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ دمشق کے الرائیس پل

یورپی کمیشن ہیروشیما کے بارے میں کیوں نہیں کچھ بولتا؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ہیروشیما کے معاملے میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے