🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) ملک کو پولیو فری بنانے کے لئے حکومت نے خصوصی مہم چلانے کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے تحت یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا۔
بچوں کے صوبائی حفاظی ٹیکوں کے پروگرام (ای پی آئی) کے مطابق پولیو کے حوالے سے حساس اضلاع میں خصوصی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جسے ذیلی قومی انسداد پولیو مہم کا نام دیا گیا ہے، یہ پولیو مہم 70 مخصوص اضلاع میں منعقد ہوگی،ذرائع ای پی آئی کے مطابق 61 اضلاع میں مکمل، 9 اضلاع میں جزوی پولیو مہم چلائی جائے گی، 5 اضلاع کی افغان مہاجر کیمپس والی 8 یوسیز میں پولیو مہم خصوصی طور پر چلے گی جبکہ 4 اضلاع کی ہائی رسک یونین کونسلز میں پولیو مہم منعقد کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم دو مراحل میں چلائی جائے گی،پہلے مرحلے کا آغاز 17 جنوری سے ہوگا، کے پی کے 6 جنوبی اضلاع میں پولیو مہم 17 تا 21 جنوری چلے گی، دوسرے مرحلےمیں 64 اضلاع میں پولیو مہم 24 تا 28 جنوری چلائی جائےگی۔ذرائع ای پی آئی کے مطابق ذیلی قومی انسداد پولیو مہم 3روزہ ہوگی، 2 دن کیچ اپ ڈیز ہونگے، کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔
یاد رہے کہ گذشتہ برس ملک میں اب تک صرف ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا جو بلوچستان میں سامنے آیا، اس کے برعکس سال 2020 میں ملک میں 84 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔گزشتہ برس کرونا وائرس کی وجہ سے پولیو مہمات متاثر ضرور ہوئیں تاہم اس کے بعد انسداد پولیو کی نئی حکمت عملی اپنائی گئی جس کے بعد سے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی۔
پہلی لہر کے بعد روٹین ایمونائزیشن پر خصوصی توجہ دی گئی، سیکیورٹی فورسز کے تعاون سے دور دراز علاقوں میں روٹین ایمونائزیشن پرتوجہ دی گئی جبکہ انسداد پولیو ٹیکے کی دوسری ڈوز سے بچوں کی قوت مدافعت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی
🗓️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی
دسمبر
نادرا کا چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
🗓️ 23 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
دسمبر
سلامتی کونسل افغان عبوری حکومت سے ٹی ٹی پی سے تعلقات منقطع کرنے پر زور دے
🗓️ 7 مارچ 2024اقوام متحدہ: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے
مارچ
صنم جاوید کی نظربندی کا معاملہ، اگر آج جواب نہ آیا تو میں درخواست پر فیصلہ کر دوں گا
🗓️ 29 دسمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) سوشل ایکٹوسٹ صنم جاوید نظر بندی کے خلاف درخواست
دسمبر
ترکی کی اپوزیشن جماعت کا ہنگامی اجلاس طلب
🗓️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت، ری پبلکن پیپلز
مارچ
مراکشی شہریوں کا صیہونیوں کے ساتھ دوستی کے خلاف مظاہرہ
🗓️ 4 فروری 2023سچ خبریں:مراکش کے عوام نے فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی جرائم بالخصوص
فروری
شیخ حسینہ کو کرسی سے اتارنے والے تین طالبعلم کون ہیں؟
🗓️ 7 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا
اگست
نیتن یاہو اور ان کی کابینہ کے خلاف 160 ہزار صہیونیوں کا مظاہرہ
🗓️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے مسلسل نویں ہفتے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن
مارچ