🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین راشد محمود لنگڑیال نے انکشاف کیا ہے کہ ملک کے 5 فیصد امیر ترین افراد بھی ٹیکس ادا نہیں کر رہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اراکین ایف پی سی سی آئی سے خطاب کرتے ہوئے راشد محمود لنگڑیال نے شرح سود میں مزید 150 سے 200 بیسس پوائنٹس کی امید ظاہر کی، مزید کہا کہ ملک میں کوئی اور گنجائش نظر نہیں آ رہی صرف ٹیکس کلچر کا فروغ ہی مسائل کا حل ہے۔
ایف بی آر چیئرمین نے کہا کہ حتٰی کہ ملک کا 5 فیصد امیر ترین طبقہ بھی ٹیکس فائل نہیں کر رہا، راشد محمود لنگڑیال نے دہائیوں سے ٹیکس دہندگان کے بجائے ایف پی سی سی آئی کے ٹیکس چوروں کو ٹارگٹ کرنے کے مطالبے کی توثیق کی۔
انہوں نے ایف بی آر کے گریڈ 19 کے افسر کو روز مرہ کے مسائل حل کرنے کےلیے فوکل پرسن بنانے اور تجارتی انجمنوں کے ہنگامی معاملات انہیں بتانے کی ہدایت کی۔
چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ جتنا بھی ٹیکس جمع کیا جاتا ہے وہ قرضوں پر سود کی ادائیگی میں استعمال ہو جاتا ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ حالیہ برسوں میں معاشی مشکلات رہی ہیں اور اس بات سے اتفاق کیا کہ صنعتوں کو مسائل کا سامنا ہے، لیکن کہا کہ معیشت میں بحالی کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ فیڈریشن اور ایف بی آر نے جامع ٹیکسیشن اصلاحات کے ایجنڈے پر مشاورت، تعاون اور ہم آہنگی پر اتفاق کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
مزاحمت کی علامت اور صیہونی مظالم کا شکار فلسطینی خواتین
🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:فلسطینی خواتین اپنی سماجی حیثیت اور مزاحمتی کردار کے باعث ہمیشہ
دسمبر
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
🗓️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل
وزیر اعظم کا چند اشیاء پر سبسڈی جاری رکھنے کا فیصلہ
🗓️ 21 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ مالی سال میں غریب
جون
افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش کردی
🗓️ 29 اپریل 2021کابل (سچ خبریں) افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو اہم پیشکش
اپریل
ٹرمپ کا ارادہ ایک سینئر ایرانی افسر کو قتل کرنا تھا: مارک اسپیئر
🗓️ 9 مئی 2022سچ خبریں:ٹرمپ انتظامیہ کے وزیر دفاع نے ایران کے ایک سینئر افسر
مئی
مینار پاکستان واقعہ اہم پیشرفت ہوئی ہے
🗓️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) پولیس کا کہنا ہے کہ کہ مینار پاکستان پر
اگست
کسنجر نے بائیڈن کو چین کے ساتھ لامتناہی تصادم کے بارے میں خبردار کیا
🗓️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: کسنجر ایک جرمن نژاد امریکی سیاست دان، سفارت کار
جولائی
نگران حکومت کے زیر نگرانی خوفناک نظام چل رہا، کیا حکومت انتخابات ڈی ریل کرنا چاہتی ہے: اسلام آباد ہائیکورٹ
🗓️ 29 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ بانی
دسمبر