?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی حماد اظہر کا سماجی رابطے کی ویب سایٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن نے ملک میں 2400 مربع کلومیٹر پر محیط 14نئے آئل/گیس کی دریافت کرنے کے بلاکس کی مسابقتی بولی کا اعلان کردیا ہے جس سے 15ٹی سی ایف گیس اور 180ایم بی آئل کے ذخائر متوقع ہیں۔
ان کی بدولت 100ملین ڈالر کی انوسٹمنٹ اور 1.2ملین ڈالر کے سماجی بہبود کی سکیمیں بھی دستیاب ہوں گی۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے نئے ایل این جی ٹرمینلز، ورچوئل پائپ لائن منصوبوں کی تنصیب کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور وزارت بحری امور، وزارت پٹرولیم اور اوگرا کو ہدایت کی کہ وہ آپس میں ہم آہنگی پیدا کریں۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گیس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین، وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر علی حیدر، وزیراعظم کے معاون خصوصی محمود مولوی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
اجلاس کو ملکی ذخائر سے طلب، رسد، شارٹ فال اور ایل این جی کی درآمد کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ طلب 4700 ایم ایم سی ایف ڈی ہے، سردیوں کے موسم میں طلب بڑھ کر 6000 سے 6500 ایم ایم سی ایف ڈی تک پہنچ جاتی ہے، موجودہ ملکی سپلائی 3300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جو ہر سال کم ہو رہی ہے۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ نتیجے میں ہونے والی کمی کو ایل این جی درآمد کرکے پورا کرنا ہوگا، موجودہ انفراسٹرکچر کے ساتھ سردیوں میں تقریباً 1000 ایم ایم سی ایف ڈی کی کمی پیدا ہوتی ہے، جس کے لیے متعدد آپشنز اپنائے جا رہے ہیں، مختصر مدت کے لیے، گھریلو ٹرمینلز کی موجودہ صلاحیت کو بہتر بنایا جا رہا ہے، ورچوئل پائپ لائن لائسنس کے اجرا کے عمل کو تیز کیا جا رہا ہے، دو نئے ایل این جی ٹرمینلز کی تنصیب کا کام جاری ہے، تمام رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جا رہا ہے
مشہور خبریں۔
شام میں قانونی خلا پر شہری کارکنان کی تشویش
?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:شام میں سماجی کارکنان نے جولانی حکومت کے دوران قانونی خلا
جنوری
صیہونی حکومت کے خلاف سائبر جنگ کا پیغام
?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:عربی پوسٹ نیوز سائٹ نے اس نئی لہر پر اپنی ایک
مئی
پاکستان تمام قرضوں کی بروقت ادائیگی کرے گا، گورنر اسٹیٹ بینک
?️ 9 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے
دسمبر
پولینڈ میں صیہونی جاسوسی سافٹ ویئر کی خریداری پر تنازعہ
?️ 9 جنوری 2022سچ خبریں:پولینڈ کی حکومت نے صیہونی جاسوس سافٹ ویئر پیگاسس خریدنے کا
جنوری
صہیونیوں نے غزہ میں پانی پر بھی پابندی لگائی
?️ 18 نومبر 2023سچ خبریں:Knesset کے نائب نسیم واتوری نے اسرائیلی جنگی کابینہ کے انتہائی
نومبر
تل ابیب نے خود مختار تنظیم کی سکیورٹی فورسز کو دھمکی دی
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے دھمکی دی تھی کہ اگر اس
ستمبر
اراکین قومی اسمبلی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں
?️ 12 مارچ 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے اراکین قومی اسمبلی سے
مارچ
صیہونی حکومت خوف و ہراس کے عالم میں
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:مغربی ایشیا کی صورتحال کے ماہر نے یہ بیان کرتے ہوئے
اپریل