اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں لیکن گذشتہ دنوں کی نسبت آج کورونا سے ہونے والی اموات میں کمی دیکھنے میں آئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 35 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 71 ہزار 578 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 787 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 97 ہزار 694، سندھ میں 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار 677، بلوچستان میں 32 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993، اسلام آباد میں ایک لاکھ 242 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 329 کیسز رپورٹ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 6.33 فیصد رہی۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 79 لاکھ 31 ہزار 365 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59 ہزار 745 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 55 ہزار 467 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 606 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 35 ہزار 159، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 63 ہزار677، پنجاب میں تین لاکھ 97 ہزار 694، اسلام آباد میں ایک لاکھ242، بلوچستان میں 32 ہزار 329، آزاد کشمیر میں 32 ہزار484 اور گلگت بلتستان میں 9 ہزار 993 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 11 ہزار 979 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 6 ہزار 932، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 41، اسلام آباد 868، گلگت بلتستان 174، بلوچستان میں 339 اور آزاد کشمیر میں 702 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔