ملک میں امریکا کے غلام بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہے ہیں۔عمران خان

🗓️

شانگلہ (سچ خبریں)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا کی غلام حکومت ملک میں بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے،

شانگلہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک پچھتر سال قبل ایک نعرے پر بنا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دین کا راز یہ کہ اللہ کے سوا کوئی خدا نہیں ہے، صرف پتھر کے بت کی پوجا شرک نہیں پیسے کے بت کی پوجا بھی شرک ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جھوٹ بولنے والےکی پوجا شرک ہے، اور خوف کے بت کی پوجا سب سے بڑا شرک ہے کیونکہ خوف ایک قوم کو غلام بنا دیتا ہے، کبھی کوئی بڑا انسان نہیں بتا جو سب سے پہلے خوف کے بت کو نہیں توڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو قوم خوف کے کے بت کو نہیں توڑتی وہ غلام بن جاتی ہےمیں آج آپ کے پاس پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے آپ کے پاس آیا ہوں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حقیقی آزادی یہ ہے جب قوم اپنے ملک کے لوگوں کے لیے فیصلے کرتی ہے کسی اور ملک کے لیے فیصلے نہیں کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حقیقی آزادی اس لیے ضروری ہے کہ پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بڑھ گئی ہے، 30 لیٹر اضافہ کردیا گیا جبکہ بھارت نے چند روز قبل 25 روپے فی لیٹر پیٹرول کی قیمت کم کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ایک آزاد ملک کیسے فیصلے کرتا ہے اور ایک غلام ملک مجبور ہوجاتا ہے اسے فیصلے کے لیے جس سے اس کے ملک کو نقصان پہنچتا ہے۔

بھارت نے روس سے 30 فیصد کم پر تیل خریدا ہے ہماری حکومت بھی روس سے پیٹرول خریدنا چاہتی سازش کے تحت ہماری حکومت چلی گئی، اب یہ امریکا کے غلاموں کی حکومت نے امریکا سے ڈر کر روس سے 30 فیصد کم پر تیل نہیں خریدا کیونکہ امریکا سے اجازت نہیں ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے نتیجے میں قوم کے اوپر مہنگائی کا بوجھ پڑنا شروع ہوگیا ہے، جب ڈیزل اور تیل مہنگا ہوتا ہے توسب مہنگا ہوتا ہے، بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اس لیے وہ روس سے سستا تیل خرید سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سستا تیل نہیں خرید سکتا کیونکہ امریکا کے خلاف اوپر بیٹھ گئے ہیں، یہ امریکا کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرتے اور امریکا پاکستان کو اجازت نہیں دیتا کہ وہ اپنے لوگوں سستا پیٹرول اور ڈیزل بیچے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کا ایک وفد اسرائیل گیا ہے اس میں ایک پاکستان کا نوکر بھی ہے جو سرکاری ادارے میں کام کرتا ہے، یہ ہندوستان سے اچھے تعلقات کرنا چاہتے ہیں جبکہ وہ کشمیریوں پر ظلم کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری ملک کی خارجہ پالیسی یہ تھی کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ پاکستان کبھی اسرائیل کو تسلیم نہیں کرے گا جب تک فلسطینیوں سے انصاف نہیں ہوتا، یہ ہماری حکومت کا بھی نظریہ تھا، لیکن امریکا کی غلام حکومت بھارت، اسرائیل اور امریکا کا ایجنڈا لاگو کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پر بات نہیں کریں گے، انہوں نے کہا تھا کہ گندم خریدنے کے لیے اپنے کپڑے بیچ دوں گا، جب سے یہ آئے ہیں آٹا مہنگا ہوگیا ہے۔

مشہور خبریں۔

مولانا فضل الرحمن نے 26ویں ترمیم میں ووٹ دیا یہ انکی سیاست ہے، سلمان اکرم راجا

🗓️ 7 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم

اس سال یورپ خوش قسمت رہا 

🗓️ 1 فروری 2023سچ خبریں:یورپی ممالک کو آنے والے موسم سرما میں سنگین مسائل کا

یورپی سپریم کورٹ کا امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف بڑا جرمانہ

🗓️ 11 ستمبر 2024سچ خبریں: یورپی سپریم کورٹ ای سی جے کے فیصلے کے مطابق امریکی

50 ہزار شامی شہری بے گھر؛اقوام متحدہ کی رپورٹ

🗓️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:ایک اقوام متحدہ کے اہلکار نے بتایا ہے کہ دہشت گرد

ٹرمپ پر امریکی قومی دستاویزات چوری کرنے کا الزام

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:امریکی نیشنل دستاویزات کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک

کراچی: اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے متعلق وزیر صحت کا اہم بیان

🗓️ 9 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں اومی کرون وائرس کے مشتبہ کیسز سے

جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8 دہشت گرد ہلاک

🗓️ 17 مارچ 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی جانب

ٹک ٹاک نے اہم فیچر متعارف کرا دیا

🗓️ 12 جنوری 2022بیجنگ (سچ خبریں) ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک نے ٹوئٹر کی طرح

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے