?️
اسلام آباد (سچ خبریں) این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین کی ایک کروڑ خوراک لگادی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ایک کروڑ ویکسی نیشن مکمل ہونے پر تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے این سی او سی کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کورونا وباء کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے جو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے مگر خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔
اسد عمر نے گفتگو میں کہا کہ روزانہ 3 لاکھ سے زائد ویکسین لگائی جارہی ہیں، کورونا کی تیسری لہر پرجو اقدامات کیے اس کا مثبت نتیجہ آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ دسمبر تک 7 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، پاکستانی بڑھ چڑھ کر ویکسی نیشن مہم میں حصہ لیں۔
یادر ہے کہ ایک کروڑویکسی نیشن کاعمل مکمل ہونے پر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دسمبرتک 7کروڑ افراد جو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، روزانہ تقریبا ساڑھے 3 لاکھ افراد رجسٹریشن کر رہے ہیں۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ پابندیوں کی وجہ سے کورونا کے اثرات کم ہوئے، عوام سے اپیل ہے کہ پاکستانی ویکسین مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، کورونا ختم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کا روزگار بچانا ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ملک میں 1 کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرنے پر کہا کہ این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہم نے ایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان کی کورونا کیخلاف جنگ کی پوری دنیا معترف ہے ، وزیر اعظم نے اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کوایک لمحہ مایوس نہ ہونے دیا ، این سی اوسی نے وزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا جتنی تعریف کریں کم ہے۔
مشہور خبریں۔
سعودی عرب کا الحدیدہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری
?️ 16 اگست 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب الحدیدہ صوبے
اگست
نماز پڑھنے پر ہندوستانی ٹیچر سے پوچھ تاچھ؛سوشل میڈیا صارفین کا احتجاج
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پہن کر کلاسوں میں شرکت کے
جون
صدر مملکت نئی قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس 29 فروری تک طلب کرنے کے پابند
?️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی آئین کے تحت نئی
فروری
غزہ جنگ بندی میں توسیع کا واحد راستہ کیا ہے ؟
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ایک اہلکار نے اعلان کیا کہ مزید خواتین
نومبر
آپریشن بئر السبع حالیہ برسوں میں سب سے شدید حملہ رہا ہے: صہیونی ردعمل
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: آپریشن بئر السبع پر ردعمل جاری ہے اسرائیل کے چینل
مارچ
چین میں تیزی سے بڑھتا بڑھاپا؛ حکومت کا راہ حل
?️ 14 ستمبر 2024سچ خبریں: چین میں بڑھتی ہوئی آبادی کے بحران اور قریب الوقوع
ستمبر
العروری کے خون کا بدلہ قدس کی آزادی
?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:اسامہ حمدان نے کہا کہ قابض حکومت کی فوج کی ناقابل
جنوری
پیلوسی نے یوکرین میں امریکی فوجیوں بھیجنے کی مخالفت کی
?️ 18 مارچ 2022سچ خبریں: ہم کیف نہیں جا رہے ہیں پیلوسی نے یوکرین میں
مارچ