?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک میں پاور سیکٹر کے بحران کو حل کرنے کے حوالے سے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اور آئی آئی پیز کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پاگیا۔ذرائع کے مطابق حکومت اور شمسی توانائی پر مشتمل آئی پی پیز میں معاہدہ طے پایا ہے ۔
معاہدے کے تھٹ فریقین نے ٹیرف کم کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی، جس کے بعد اب وفاقی کابینہ کی جانب سے باقاعدہ منظوری لینے کے بعد معاہدے کی تقریب جلد منعقد کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد حکومتی افسران اور آئی پی پیز معاہدے پر باضابطہ دستخط کریں گے۔
طے پائے معاہدے کی رو سے ہر آئی پی پی کا اپنا اپنا بورڈ بھی معاہدے کی منظوری دے گا۔ معاہدے سے ٹیرف اور آئندہ سالوں میں سرکولر ڈیبٹ میں کمی آئے گی۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی اور توانائی بحران کے حل کیلئے حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان جاری مذاکرات کے حوالے سے کچھ روز قبل وفاقی وزیر اسد عمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی سے بجلی ایک روپیہ 40 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی، معاہدوں پر نظرثانی سے بجلی صارفین کو 3 سال میں 300 ارب کا ریلیف ملے گا۔
2022 میں بجلی 74 پیسے 2023 میں 66 پیسے فی یونٹ سستی ہو گی۔ کم صلاحیت والے پلانٹس کو بند کر کے بہتر کارکردگی والے پاور پلانٹس چلائیں گے۔ قابل تجدید توانائی کے منصوبوں کا ٹیرف ایک تہائی کم کر دیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا غزہ جنگ میں نیتن یاہو کے مقاصد پورے ہوں گے ؟
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے ایک مضمون میں کہا کہ وہ
فروری
’عزت اور رازداری‘ کا تحفظ، اعظم سواتی نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
?️ 9 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے
نومبر
تل ابیب کا خطرناک منصوبہ
?️ 4 فروری 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے منگل کے روز اعلان کیا کہ اسرائیلی
فروری
یوکرین کی فوج کو برطانیہ کی 304 ملین ڈالر کی امداد
?️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اعلان کیا کہ برطانوی وزیر اعظم
دسمبر
انتخابات ہوئے تو نیتن یاہو ہار جائیں گے:ایک سروے
?️ 26 فروری 2023سچ خبریں:ایک سروے کے نتائج نے ظاہر کیا کہ اگر صیہونی Knesset
فروری
مجھے بھی نہیں پتا، نائب وزیر اعظم کا مجوزہ آئینی ترامیم سے متعلق اظہار لا علمی
?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحٰق
ستمبر
اسرائیل کے لئے امریکہ کی امداد کا سلسلہ جاری
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:غزہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کے لیے
دسمبر
سوڈان میں خواتین کے ساتھ عصمت دری کے درجنوں واقعات ریکارڈ کیے گئے
?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈانی ڈاکٹرز نیٹ ورک نے انکشاف کیا ہے کہ فاشر
نومبر