?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) مقتول صحافی ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کینیا کی ہائی کورٹ میں عدالت میں پولیس کے خلاف درخواست دائر کردی۔
غیرملکی خبر ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق جویریہ صدیق نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ وہ مقدمہ دائر کرنے جا رہی ہیں، تاہم آج ان کے وکیل نے تصدیق کی کہ کینیا کی ہائی کورٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں موجود جویریہ صدیق کے وکیل اوشیل ڈوڈلے نے بتایا کہ ’ہاں، مقدمہ دائر کرلیا گیا ہے اور وہ کیس نمبر اور عدالت سے مزید ہدایات کا انتظار کر رہے ہیں‘۔
جویریہ صدیق نے کہا کہ ’میں ایک سال سے انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہوں، کینیا پولیس نے کہا کہ انہوں نے میرے خاوند کو قتل کیا لیکن کبھی بھی معافی نہیں مانگی‘۔
انہوں نے کہا کہ میں نے کینیا کے صدر اور وزیر خارجہ کو بھی خط لکھا لیکن انہوں نے بھی کبھی معذرت تک نہیں کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں کینیا کے دارالحکومت میں معروف صحافی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حامی ارشد شریف کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے بتایا تھا کہ پولیس نے ارشد شریف کو ’غلط شناخت‘ پر گولی ماری لیکن بعدازاں میڈیا کے ذریعے اس مؤقف میں تبدیلی آئی تھی اور کہا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت ان کی گاڑی میں موجود ایک شخص نے پیرا ملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر گولی چلائی تھی۔
ارشد شریف گزشتہ سال اگست میں اپنے خلاف کئی مقدمات درج ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ گئے تھے، ابتدائی طور پر وہ متحدہ عرب امارات میں رہے، جس کے بعد وہ کینیا چلے گئے جہاں انہیں اکتوبر میں قتل کر دیا گیا تھا۔
ابتدائی طور پر کینیا کے میڈیا نے مقامی پولیس کے حوالے سے کہا تھا کہ ارشد شریف کو پولیس نے غلط شناخت پر گولی مار کر ہلاک کر دیا، بعد میں کینیا کے میڈیا کی رپورٹس نے قتل سے متعلق واقعات کی رپورٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ ارشد شریف کے قتل کے وقت ان کی گاڑی میں سوار شخص نے پیراملٹری جنرل سروس یونٹ کے افسران پر گولی چلائی۔
اس کے بعد حکومت پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی جو قتل کی تحقیقات کے لیے کینیا گئی تھی۔
قتل کے فوری بعد جاری بیان میں کینیا پولیس نے کہا تھا کہ پولیس نے ان کی گاڑی پر رکاوٹ عبور کرنے پر فائرنگ کی، نیشنل پولیس سروس (این پی ایس) نیروبی کے انسپکٹر جنرل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’50 سالہ پاکستانی شہری ارشد محمد شریف گاڑی نمبر کے ڈی جی 200 ایم پر سوار مگادی، کاجیادو کی حدود میں پولیس کے ایک واقعے میں شدید زخمی ہوگئے تھے‘۔
کینیا کی پولیس نے ارشد شریف کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے بیان میں مزید کہا تھا کہ ’این پی ایس اس واقعے پرشرمندہ ہے، متعلقہ حکام واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں تاکہ مناسب کارروائی ہو‘۔
کینیا کے میڈیا میں فوری طور پر رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ارشد شریف کے قتل کا واقعہ پولیس کی جانب سے شناخت میں ’غلط فہمی‘ کے نتیجے میں پیش آیا۔
پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ ارشد شریف اور ان کے ڈرائیور نے ناکہ بندی کی مبینہ خلاف ورزی کی جس پر پولیس کی جانب سے فائرنگ کی گئی، سر میں گولی لگنے کی وجہ سے ارشد شریف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے ڈرائیور زخمی ہوگئے۔
مشہور خبریں۔
ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا:ڈیفنس ایکسپریس
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیفنس ایکسپریس نیوز سائٹ نے شائع شدہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد
جنوری
راج کندرا سے شلپا شیٹی کی جلد طلاق سے متعلق اہم پیشگوئی
?️ 18 ستمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) کمال راشد خان نے بالی ووڈ کی نامور اداکارہ
ستمبر
لوگوں کیلئے غذائی تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمے داری ہے
?️ 9 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے
اکتوبر
امن و امان کی خراب صورتحال، گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں سیاسی سرگرمیوں کو مشکل قرار دے دیا
?️ 3 دسمبر 2023پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی نے امن و
دسمبر
صیہونی جارحیت میں شریک ممالک کے خلاف ایران کا انتباہ
?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے ان تمام ممالک کو سخت پیغام
جون
پی ڈی ایم حکومت کا ایک سال مکمل، وزیراعظم کا معیشت کی بحالی کے عزم کا اعادہ
?️ 11 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی
اپریل
اسرائیلی جیلوں میں موت کی کوٹھریاں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے خلاف صہیونیستوں کے تشدد میں گزشتہ کئی ماہ
مئی
نیتن یاہو کی غزہ میں کھلم کھلا نسل کشی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: Haaretz اخبار نے آج اپنے اداریے میں زور دے کر
نومبر