مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔ مخدوم شاہ محمود قریشی

?️

ملتان: (سچ خبریں) سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود حسین قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں عزا داری پر پابندی کی پرزور مذمت کرتا ہوں ،مقبوضہ کشمیر کے علاوہ پوری دنیا میں عزا داری ہو رہی ہے۔

حکومت پاکستان اور دفتر خارجہ سے درخواست کرتا ہوں ،بھارتی سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کروایا جائے ،یوسف رضا گیلانی اتنی بات کریں جتنی ان کی حیثیت ہے ،مجھے پیپلز پارٹی میں بے نظیر نے شامل کروایااورڈھونڈ کر وزارت خارجہ دی۔

 عمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے ،جب مشکل وقت آتا ہے تو قوم کی بچیوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا پڑتا ہے ،ہم اپنی مشرقی روایات کو مد نظر رکھ کر کمپین کریں گی ،زلزلہ اور سیلاب میں فوج نے بہترین کردار ادا کیا ۔

ان خیالات کا اظہار ممتاز آباد میں نویں محرم الحرام کے موقع پر قدیمی تاریخی ماتمی جلوس میں شرکت کے دوران میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ میں حیران ہوں ابھی تک بلاول کا فلسطین حملہ پر کوئی بیان نہیں آیامفتاح اسماعیل کہہ چکے ہیں کے ہم مہنگائی کنٹرول کرنے نہیں ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے آیا ہوں لیکن مفتاح ایک قدم آگے اور دو قدم پیچھے جاتے ہیں تاجروں پر بلاوجہ فکسڈ ٹیکس لگایا گیاانہوں نے کہا کہ میں نے دیانت داری سے پارٹی کے مفاد میں اپنی بیٹی کو ٹکٹ دی حلقہ میں موسی گیلانی کے مقابلہ کے لئے کوئی اور موزوں امیدوار نہیں تھاعمران خان کے بیانیہ کو آگے بڑھانے کے لئے مہر بانو الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے کہا کہ اسلام ہائیکورٹ میں استعفوں کے متعلق رٹ پٹیشن دائر کی ہے جسے بروز بدھ سنا جائے گاہم نے سب حلقوں سے استعفی دیا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ارشد ندیم کو کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں جنرل سرفراز کو عمران خان زاتی طور پر جانتے تھے۔

مشہور خبریں۔

ترمیمی بلز کا تنازع، صدر مملکت نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کردیں

?️ 21 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایوان صدر  نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل

شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات

?️ 19 ستمبر 2022لندن: (سچ خبریں) اگلے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بڑھتی قیاس

اقوام متحدہ کے چارٹر امریکی سیاسی مقاصد پر قربان

?️ 17 دسمبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خواتین کی حیثیت سے متعلق اس ادارے کے

جو شور شرابہ اسمبلی میں ہو رہا ہے جمہوریت کی قبر پر فاتحہ پڑھ رہے ہیں،اختر مینگل

?️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 5 افراد جاں بحق

?️ 3 نومبر 2023ڈیرہ اسمٰعیل خان: (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان

فلسطینیوں کو قتل کرنے کی نئی امریکی کوشش

?️ 28 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہ

کیا ٹرمپ یوکرین کے بحران کو 24 گھنٹوں میں حل کر سکتے ہیں؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے

اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے۔ بلاول بھٹو

?️ 12 اگست 2025حیدرآباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے