غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک

غزہ میں صیہونی اعلی فوجی افسر ہلاک

?️

سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں جاری جنگ میں اسرائیلی فوج کی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر اور تین دیگر صیہونی افسر ہلاک ہو گئے ہیں۔

شہاب نیوز خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی میڈیا نے جبالیہ کے علاقے میں دو مختلف واقعات کے دوران اسرائیلی فوج کی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کے کمانڈر اور تین دیگر افسران کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک سال میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوج کے اہم ترین کمانڈر

صیہونی میڈیا کے مطابق ان دو واقعات میں ایک واقعہ ٹینک کے دھماکے سے جبکہ دوسرا مزاحمتی اسنائپرز کے حملے کے دوران پیش آیا، جس میں صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر جبالیہ میں اپنے زیرِ کنٹرول علاقے میں ایک انٹیلیجنس رپورٹ وصول کرتے وقت مزاحمتی کارروائی میں مارا گیا جبکہ اس کے متعدد معاونین بھی زخمی ہوئے۔

صیہونی میڈیا نے مزید بتایا کہ 401 ویں بریگیڈ کا کمانڈر غزہ جنگ کے دوران ہلاک ہونے والا اسرائیلی فوج کا سب سے سینئر افسر ہے، وہ جبالیہ میں صیہونی فوج کی آپریشنل کمانڈ کا سربراہ تھا۔

مزید پڑھیں: حیفا آپریشن کا پیغام؛ شمال میں صیہونیوں کی نقل مکانی کی ایک نئی لہر کا آغاز

سرکاری معلومات کے مطابق، کمانڈر سرہنگ دقسه، جو کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں سے دروزی قبیلے سے تعلق رکھتا تھا، ایک بکتر بند گاڑی کے دھماکے میں مارا گیا، جب وہ میدان جنگ کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اپنی ٹیم کے ہمراہ جبالیہ آیا تھا۔

مشہور خبریں۔

اسد عمر میں اہل کراچی کو بڑی خوشخبری سنا دی

?️ 5 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی

حکومت کا 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ16

غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف عالمی بغاوت

?️ 9 اکتوبر 2026سچ خبریں: فلسطین کی حمایت کے عالمی اتحاد نے غزہ پر جارحیت

یمن کا صیہونی حکومت کو دہشت گرد ریاست قرار دینے کا مطالبہ

?️ 24 اکتوبر 2024 سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے

ہم غزہ کی حمایت جاری رکھیں گے: انصاراللہ

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں:یمن کی تحریک انصار اللہ کے سیاسی بیوروعلی القحوم نے کہا

اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے:  ترجمان دفتر خارجہ

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ اسرائیل

صہیونی جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

?️ 16 فروری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی تعلقات کے سربراہ رائد عامر نے کہا کہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا محکمہ اطلاعات کو مزید مستحکم کرنے پر زور

?️ 15 اپریل 2021کوئٹہ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلو چستان نے ہد ایت کرتے ہوئے کہاکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے