🗓️
کراچی(سچ خبریں)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے عمران خان کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں دیکھتا ہوں عمران خان اب کتنے دھرنے دیتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، عمران خان کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہاہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ کہ آج پاکستان میں 2019 کے بعد سستی ترین چینی مل رہی ہے، چینی 70 سے 75 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ کی وجہ سے ڈیزل پر فی لیٹر 70 روپے نقصان ہو رہا ہے، آئی ایم ایف سے جو پی ٹی آئی کے وعدے تھے اس حساب سے ڈیزل آج 150روپے مہنگا ہونا چاہیے۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو آئندہ دنوں دیے جانے والے دھرنوں کے حوالے سے چیلنج بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں دیکھتا ہوں مئی جون کی گرمی میں عمران خان کتنے دن دھرنا دیتے ہیں۔وزير خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ گرمی میں ان کے کتنے لوگ پگھل جائیں گے، پہلے تو کئی لوگ ان کے ساتھ تھے لیکن اس بار ان کا ساتھ دینے والے لوگوں نے بھی منع کر دیا ہے۔چند روز قبل وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، آئی ایم ایف سے کوئی وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، آئی ایم ایف وفد آرہا ہے، کل سے تکنیکی معاملات پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے پٹرول اور ڈیزل پر سبسڈی ختم کریں، غریب افراد کو ٹارگٹ سبسڈی دینی ہوگی،آئی ایم ایف سے وعدہ نہیں کیا کہ پٹرول کی قیمت کتنی بڑھائیں گے، فی الحال پٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا کوئی ارادہ نہیں۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان اوگرا نے کہا کہ پورے ملک میں ڈیزل اور پٹرول کی مناسب مقدار دستیاب ہے، ڈیزل اور پیٹرول کے اسٹاک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کو مطلع کیا گیا ہے، اندرون پنجاب چند مقامات پر ڈیزل کی قلت کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، ذخیرہ اندوزی یا رسد میں رکاوٹ پیدا کرنے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے خوف سے صہیونی پاور کمپنی کا عجیب و غریب عمل
🗓️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس حکومت کی بجلی کمپنی
جولائی
صیہونی حکومت شام کے ساتھ کیا کر رہی ہے؟اقوام متحدہ میں دمشق کے نمائندے کا بیان
🗓️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں:اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے نے اسرائیلی حکومت کی جانب
دسمبر
صیہونی حکومت کے بعض عہدہ دار ایران کےجاسوسوں کی کئی سالہ سرگرمیوں سے حیران
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:اسرائیلی انٹیلی جنس اور داخلی سلامتی کے ادارے کی طرف سے
جنوری
50 ہزار صہیونی فوجی حزب اللہ سے کیسے ہارے؟
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں صیہونی حکومت کی ناکامیوں
نومبر
سائنوفارم ختم ہونے کی جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں: فیصل سلطان
🗓️ 19 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے
مئی
شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک
🗓️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے
فروری
عدالتی حکم کے باوجود تاحال ٹوئٹر سروس بحال نہ ہوسکی
🗓️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ کے حکم کو 5 دن گزر
فروری
پاک ۔ چین نیوی کی بحیرہ عرب میں مشقیں جاری
🗓️ 13 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) روسی پیسیفک فلیٹ اور میانمار کی پہلی بحری مشق
نومبر