مفاہمی پالیسی کے تحت صو بے کے تمام سیاسی اسٹیک ہو لڈرزکو ساتھ لیکر چلیں گے،بلاول بھٹو زرداری

?️

کوئٹہ: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مفاہمی پالیسی کے تحت صو بے کے تمام سیاسی اسٹیک ہو لڈرزکو ساتھ لیکر چلیں گے، بلو چستان کے مسائل پیچید ہ ہیں ،ایک پارٹی کی جانب سے مسائل حل کرنامشکل ہو گا ہم سب سر جوڑ کر اگر کام کریں تو بلوچستان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی سے درخواست کی ہے کہ پہلا دورہ وہ گوادر کا کریں جہاں گزشتہ چند دنوں میں بارشوں سے کافی نقصان ہوا ہے، وزیر اعلی گوادر کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اہم اعلانات بھی کریں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو وزیراعلی ہاوس میں وزیراعلی بلو چستان کے ہمراہ اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے انجینئر زمرک اچکزئی،بلو چستان عوامی پارٹی کے رکن اسمبلی میر ضیااللہ لانگو، رکن اسمبلی سردار عبد الرحمان کھیتران و دیگر بھی موجود تھے۔ چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھ و بلوچستان میں حکومت سنبھال رہی ہے کوشش ہے کہ معاشی معاہدے پر عمل درآمد کریں، صو بائی وسائل کو بروئےلاکر صو بوں کو معاشی طور پر مستحکم کیا جا سکتا ہے ،چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیں، بلو چستان میں شہدا کی جماعت حکومت کرنے جارہی ہے، مفاہمتی پا لیسی پر عمل در آمد کر کے دہشت گردی کا مقابلہ کریں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے ضروری ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل در آمد کرایا جا ئے، بلو چستان میں لا پتہ افراد کا مسئلہ دیرینہ مسئلہ ہے، چاہتے ہیں پارلیمانی کمیٹی بناکر لاپتہ افرادکا مسئلہ حل کریں،پیپلز پارٹی نے بلوچستان کیلئے انقلابی اقدامات اٹھائے ،صدر کیلئے امیدوار لانا سنی تحریک کا حق ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف زرادی کے مقابلے میں محمود خان اچکزئی اگر پی ٹی آئی کا صدارتی امیدوار ہے تو وہ خود کو قوم پرست نہ کہے بہتر ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے

پناہ کی تلاش؛ مایوسی کی منزل کا سفر

?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ متعدد حکومتیں پناہ کے متلاشیوں

وفاقی حکومت کا آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل کرنے کا فیصلہ

?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کو تبدیل

غزہ جنگ اور صہیونی فوجیوں کی خود کشی

?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: اگرچہ صہیونی حکام فوجی خودکشیوں کے صحیح اعداد و شمار

68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً

طالبان پڑوسیوں کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کریں گے: پاکستانی تجزیہ کار

?️ 17 اگست 2021سچ خبریں:پاکستانی صحافی اور افغان امور کے ماہر ارشد یوسف زئی نے

عرب قوم کے چیلنجوں سے نمٹنے میں متحدہ عرب امارات کا کردار

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کونسل

سندھ حکومت کا عالمی بینک کے اشتراک سے عوام کو 7 ہزار میں سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ

?️ 28 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سندھ حکومت نے عالمی بینک کے اشتراک سے 7 ہزار روپے کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے