?️
اسلام اباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان کو نکال کر ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے جائیں گے ہمیں معلوم نہیں تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ ن راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاروں اطراف سے بریکٹ کیا جا رہا ہےاگر آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ نہیں پکڑتا تو پھر ملک وہ سنبھالیں جو حالات کے ذمہ دار ہیں،معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت آئی ایم ایف کے مطابق بڑھانے سے بھی صورتحال نہیں سنبھلتی۔ ان کاکہنا ہے کہ معیشت کا بھٹہ ہم نے نہیں بٹھایا تو ذمہ داری کیوں لیں۔ اگر آئی ایم ایف ہمارے ساتھ ہوتا ہے تو ملک سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔
مہنگائی کے جن کو بھی قابو کرلیں گے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اداروں سے اپنے لیے نہیں بلکہ ملک کے لیے مدد چاہتے ہیں،اس وقت ہمیں نہیں ملک کو ادارے کی مدد کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہماری نظر میں عمران خان کی ڈیڈلائن کی کوئی اہمیت نہیں،جو ماحول اس شخص نے پیدا کیا ہے اس میں الیکشن میں نہیں جاسکتے۔الیکشن میں لوگ آمنے سامنے ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا احترام کرتےہیں مگر اس طرح حکومت نہیں چلتی۔ اس قوم کو تقسیم اور نوجوانوں کو گمراہ کردیاگیاہے۔جب تک ادارے اور سیاسی جماعتیں ملکر کوشش نہیں کرتے بحرانوں سے نہیں نکل سکتے۔
دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کر رہے ہیں، اگر آئی ایم ایف ہمارا قرضہ ڈبل کر دے، دوست ملک ساتھ دیں تو صورتحال سنبھل سکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ 24،25 مئی کو آئی ایم ایف سے مذاکرات ہو رہے ہیں، ان سے معلوم ہوجائے گا کہ ملکی معیشت بحال ہو گی یا نہیں ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات چیت کے ماحول میں اگر ہمارے لیے پریشانیاں پیدا کی جا رہی ہیں تو وہ لوگ فیصلہ کر لیں جنہیں پوسٹنگ ٹرانسفر میں پڑنے کا شوق ہے ۔
مشہور خبریں۔
مغربی رہنما نے روس کو جوہری ہتھیاروں استعمال کرنے سے خبردار کیا
?️ 22 ستمبر 2022سچ خبریں: مغربی ممالک کے رہنماؤں نے بدھ کے روز روسی
ستمبر
امریکہ اسرائیل کی اس قدر حمایت کیوں کر رہا ہے؟
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے رہنما نے صیہونی حکومت کے
جنوری
امریکہ کا پولرائزیشن ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: رابرٹ گیٹس
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن جس نے آٹھ امریکی صدر کی انتظامیہ میں خدمات
اکتوبر
حزب اللہ کا امریکہ پر بہت بڑا الزام
?️ 18 اپریل 2021سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے دھڑے کے ایک رکن نے
اپریل
امریکہ میں آزادی اظہار کے تحفظ میں کمی؛ وجہ؟
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امریکی سپریم کورٹ کے اس جج نے اوہائیو کے فرانسسکن کیتھولک
مئی
صیہونی ریاست معاشی بحران کا شکار
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کی دسیوں بڑی کمپنیوں نے شدید معاشی جمود
ستمبر
امریکی صدر کی آئندہ ہفتے کے دوران غزہ میں جنگ بندی کے امکان کی پیش گوئی
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں:امریکی خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر
فروری
امریکہ اور طالبان کے درمیان کوئی اعتماد نہیں
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:بی بی سی کے مطابق، حال ہی میں مستعفی ہونے والے
اکتوبر