?️
لاہور: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کی مشکلات میں کمی ہو رہی ہے اور ملک کے معاشی اشاریے بہتری کی طرف جارہے ہیں۔
ڈان نیوز کے مطابق لاہور میں صدر آصف زرداری کے اعزاز میں سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کی جانب سے عشائیہ دیا گیا، اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چین کا دورہ کامیاب رہا ہے، پیپلز پارٹی نے سی پیک کی بنیاد رکھی اور ہم اسے کامیاب بھی بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان خطے کی ترقی کے لیے مشترکہ اقدامات کر رہے ہیں، چینی کمپنیاں پاکستان میں فیکٹریاں لگائیں گی، چین کی ہمارے خطے میں خاص دلچسپی ہے۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے صحت اور تعلیم کی جانب خاص توجہ دی ہے، صوبے میں بہترین ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں، سندھ حکومت عوام کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔
واضح رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا تھا، اس دورے میں انہوں نے اپنے ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی تھی، جس میں علاقائی و عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا، صدر مملکت نے کہا کہ پاک-چین اقتصاری راہدری (سی پیک) سے علاقائی روابط، مشترکہ فوائد اور خوشحالی کو فروغ حاصل ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ آصف علی زرداری کی چین کے عظیم عوامی ایوان میں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقات ہوئی اور دوطرفہ تعلقات کے حوالہ سے مثبت رفتار اور بین الاقوامی امور پربھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
ملاقات سے قبل صدر مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا اور چین کے عظیم عوامی ایوان میں آمد پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف علی زرداری کا پرتپاک استقبال کیا تھا۔
اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر بھی گفتگو کی گئی، دونوں صدور نے دوطرفہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بنیادی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی حمایت کا اعادہ کیا تھا۔
مشہور خبریں۔
اب اسرائیل میں ہمارا کوئی خریدار نہیں رہا، وجہ؟
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے مقبوضہ
ستمبر
خاشقجی کا قتل کون سا بڑا مسئلہ ہے،مشرق وسطی میں ایسا ہوتا رہتا ہے:پمپیو
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے اپنی کتاب میں سعودی حکومت کے
جنوری
مغرب ہمارے ساتھ یوکرین کے آخری خون تک لڑنا چاہتا ہے: پیوٹن
?️ 8 جولائی 2022سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے جمعرات کو کہا کہ
جولائی
امارات، چین اور فرانس کے درمیان جنین کے حوالے سے غیر معمولی اجلاس
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں امارات نےاقوام متحدہ کے خصوصی کوآرڈینیٹر Tor Vanceland
جنوری
کیا نیتن یاہو کی شخصیت دو قطبی ہے؟
?️ 1 جون 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اپنے آج کے شمارے میں اسرائیلی وزیراعظم
جون
سینیٹ اجلاس: وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حمایت کردی
?️ 17 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت مصدق ملک نے گیس کی قیمتوں
جنوری
فلسطین میں گھات لگا کر حملے میں سات صہیونی زخمی
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: صہیونیستی ریجیم کے ٹی وی چینل "نیٹ ورک 14” نے اپنی
جولائی
رواں برس گندم کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت کم ہوگی، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
?️ 12 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت غذائی تحفظ نے کہا ہے کہ گزشتہ
نومبر