?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پیپلز پارٹی کے مصطفٰی نواز کھوکھر سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے،انہوں نے اپنے استعفٰی چیئرمین سینٹ کو جمع کرا دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مصطفٰی نواز کھوکھر نے لکھا کہ فاروق ایچ نائیک کی ہدایت پر استعفٰی پیش کر رہا ہوں،مصطفٰی نواز کھوکھر نے کہا کہ میں اپنے استعفٰی باضابطور پر پیش کر رہا ہوں،میں پارٹی کی جانب سے مثبت ردعمل اور حمایت پر شکر گزار ہوں،سوچا نہیں تھا کہ پارٹی ایسے سپورٹ کرے گی۔
لوگ میرے سیاسی مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں کر رہے ہیں،واضح طور پر بتا دوں کہ میں کسی سیاسی پارٹی میں شامل نہیں ہو رہا۔ مصطفٰی نواز کھوکھر2018 میں پیپلز پارٹی کی نشست پر سندھ سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان پیپلز پارٹی کےرہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینیٹ سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آج پارٹی کے سینیر لیڈر سے ملاقات ہوئی۔مجھے بتایا گیا پارٹی قیادت میرے سیاسی موقف سے خوش نہیں ہے۔ مجھے بتایا گیا کہ پارٹی میرا استعفیٰ چاہتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے بخوشی استعفیٰ دینے پر رضامندی ظاہر کی۔مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ سندھ سے سینیٹ کی نشست دینے پر پارٹی کی قیادت کا مشکور ہوں۔اختلافات کو ایک طرف کرتے ہوئے ان کے ساتھ شاندار سفر رہا،میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔
بطور سیاسی کارکن میں مفاد عامہ کے معاملات پر اپنی رائے کا اظہار کرنے کے اپنے حق کی قدر کرتا ہوں۔ مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ کو باضابطہ طور پر استعفیٰ پیش کروں گا۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میری ذاتی ویڈیوز بنا کر اہلخانہ کو بھیجی گئیں۔اعظم سواتی کی پریس کانفرنس پر مصطفی نواز کھوکھر نے سخت ردعمل دیا تھا۔ انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی صاحب کا یہ کلپ چیئرمین سینیٹ اور تمام پارلیمان کے منہ پر طمانچہ ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پی ٹی آئی کا رد عمل
?️ 30 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب
جون
صیہونی ریاست کی شام میں مداخلت کے بہانے
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست نے شام میں مسلسل مداخلت کے لیے دروزی
مئی
وقت ضائع کیے بغیر پنجاب، خیبر پختونخوا میں انتخابات کیلئے جائیں گے، فواد چوہدری
?️ 4 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے
دسمبر
یمن اور سعودی اتحاد کے 1000 سے زائد قیدیوں کی عنقریب رہائی
?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی قومی سالویشن حکومت میں قیدیوں کے امور کی قومی
مئی
الاقصیٰ طوفان کے بعد حماس کے اثر و رسوخ میں اضافہ
?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:سی ان ان نے خبر دی ہے کہ امریکی انٹیلی جنس
دسمبر
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ
?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر
جون
سیالکوٹ واقعہ اسلامی روایات کے منافی تھا: طاہر اشرفی
?️ 3 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی
جنوری
سعودی عرب جانتا ہے کہ ہم شراکت دار ہیں، دشمن نہیں:صیہونی وزیر خارجہ
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ اس حکومت اور سعودی
فروری