?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈائیریکٹر جنرل (ڈی جی) پاکستان پوسٹ نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو مشکوک خطوط ملنے پر ملک بھر کے پوسٹ آفس کو الرٹ جاری کردیا۔
میڈیا کے مطابق ڈی جی پاکستان پوسٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا کہ کسی بھی خط کو چیک کرنے کے لیے دستانے اور ماسک کا استعمال لازم ہے۔
مراسلے کے مطابق کسی بھی مشکوک خط کے ملنے پر فوری طور پر اعلیٰ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2 اپریل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں کو پاؤڈر بھرے مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس میں ڈرانے دھمکانے والا نشان موجود تھے۔
عدالتی ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوا جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ انتظامیہ نے دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
بعد ازاں 3 اپریل کو لاہور ہائی کورٹ کے 4 ججز اور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سمیت سپریم کورٹ کے 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
لاہور ہائیکورٹ میں مشکوک خط ملنے والے ججوں میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس ملک شہزاد، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس علی باقر نجفی شامل ہیں۔
سپریم کورٹ کے جن ججز کو یہ دھمکی آمیز خطوط بھیجے گئے تھے اُن میں چیف جسٹس سپریم کورٹ قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں جنہیں یہ خطوط یکم اپریل کو موصول ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق مذکورہ چاروں خطوط میں پاؤڈر پایا گیا اور دھمکی آمیز اشکال بنی ہوئی تھیں، اِن چاروں ججز کو خطوط موصول ہونےکا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) میں درج کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم کے مقدمے سے قبل کشیدگی بڑھ گئی
?️ 14 نومبر 2025 بنگلہ دیش میں سابق وزیر اعظم کے مقدمے سے قبل کشیدگی
نومبر
ٹرمپ کی نیتن یاہو کو مزید رسوا ہونے سے بچانے کی ناکام کوشش
?️ 23 جون 2025 سچ خبریں:رأی الیوم نے امریکی حملے کو نمائشی قرار دیتے ہوئے
جون
صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی
اگست
مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ملیشیا کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں
?️ 26 مئی 2022سچ خبریں:مقامی فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں
مئی
یمنیوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے یوم ولادت کے موقع پر جشن کی تیاری کی
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: آج پچھلے سالوں کی طرح اپنے ملک کے 15 صوبوں
اکتوبر
حیفا پر خوفناک حملے کا منظر نامہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ حیفا پر کسی
اگست
اولمپک کے آغاز سے چند گھنٹے قبل فرانسیسی ٹرانسپورٹ سسٹم میں خلل
?️ 26 جولائی 2024سچ خبریں:فرانس کے ریلوے آپریٹر نے اطلاع دی ہے کہ ملک کے
جولائی
آنے والی نسلوں کا مستقبل محفوظ کرنا ہے :عمران خان
?️ 3 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق گرین فنانسنگ
جون