?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل اور مسلم اسکالرز آرگنائزیشن کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی، وزیراعظم نے مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ کے کردار کو سراہا۔
پاکستان ٹیلی ویژن کے ایکس اکاؤنٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق وزیراعظم شبہاز شریف نے پاکستان آمد پر سیکرٹری جنرل کو خیر مقدم کیا اور خوش آمدید کہا۔
وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کی مدبرانہ قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ عالمی سطح پر اسلام کے حقیقی تشخص کو فروغ دینے اور مسلم دنیا کے مشترکہ مقاصد کی وکالت کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاہب، عقائد اور تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور افہام و تفہیم کو فروغ دینے میں مسلم ورلڈ لیگ پیش پیش رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس سال مسلم ورلڈ لیگ کے تعاون سے مسلم دنیا کی خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے حوالےسے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند تھا، مستقبل میں اس طرح کی کانفرنسز کے انعقاد میں پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گا۔
وزیرِ اعظم نے ملاقات میں پاکستان کے سعودیہ عرب کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے خادم الحرمین شریفین سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیر اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم محمد بن سلمان آلسعود کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے غزہ امن معاہدے میں شاندار اور انتہائی اہم کردار ادا کرنے اور مظلوم فلسطینیوں کی آواز بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے اٹھانے پر تمام مسلم ممالک خصوصاً سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی۔
سیکرٹری جنرل ورلڈ مسلم لیگ نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور میزبانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ اور پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
طالبان نے افغانستان میں قومی Entrance Exam کے وقت کا اعلان کیا
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: طالبان کی وزارت اعلیٰ تعلیم نے اعلان کیا
ستمبر
فلسطینیوں کے پاس استقامت کے سوا کوئی چارہ نہیں: نصراللہ
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن
اکتوبر
بچپن بھیانک گزرا، ہانیہ عامر کا انکشاف
?️ 24 دسمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے انکشاف کیا ہےکہ ان
دسمبر
ٹرمپ کا امریکی وفاقی عدالت سے عجیب مطالبہ
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف عدالتی مقدمات کے وقت پر
اگست
21 ملین سے زائد زائرین کی کربلا میں موجودگی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں:روضہ حضرت عباس کی انتظامیہ نے کربلا میں داخل ہونے والے
ستمبر
امریکہ، اسرائیل اور ترکی کی مدد سے دہشت گردوں نے دوبارہ سر اٹھایا:عرب نیشنل کانفرانس
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب نیشنل کانفرانس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ
دسمبر
سعودی عرب کے بعد کئی ممالک پاکستان سے دفاعی معاہدے کے خواہشمند ہیں، اسحاق ڈار
?️ 29 ستمبر 2025لندن: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سعودی
ستمبر
سعودی عرب میں ہالووین جشن پر سوشل میڈیا میں تنقید
?️ 31 اکتوبر 2022سعودی عرب میں منعقد ہونے والے ہالووین جشن نے دنیا بھر کے
اکتوبر