?️
سچ خبریں:پورے غزہ میں قحط اور بھوک پھیلی ہوئی ہے اور غزہ کی پٹی کے شمال میں یہ صورت حال دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت زیادہ خراب ہے ۔
واضح رہے کہ قابضین کی طرف سے انسانی امداد کے داخلے کی اجازت نہیں ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شمال میں بچوں کی بڑی تعداد اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام نے کل اعلان کیا کہ وہ شمالی غزہ کی پٹی کے لیے خوراک کی امداد عارضی طور پر روک دے گا۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے اس حوالے سے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ شمالی غزہ کی پٹی میں خوراک کی امداد کی ترسیل اس وقت تک عارضی طور پر روک دی جائے گی جب تک کہ ایسے حالات قائم نہیں ہو جاتے جو محفوظ تقسیم کی اجازت دیتے ہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی کے لیے امداد بند کرنے کے فیصلے کا مطلب ہے کہ وہاں کے حالات پہلے سے بھی بدتر ہوں گے اور مزید لوگ بھوک سے مر جائیں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم شمالی غزہ کے لیے جلد از جلد ایک ذمہ دارانہ انداز میں امداد دوبارہ شروع کرنے کے طریقے تلاش کریں گے تاکہ کسی بڑی تباہی سے بچا جا سکے۔ غزہ تیزی سے بھوک اور بیماری کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کیونکہ صحت بخش خوراک اور پانی کی فراہمی ممکن نہیں ہے اور اس کے علاوہ اس خطے میں ہر قسم کی بیماریاں پھیل چکی ہیں اور ہم شدید غذائی قلت کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی میں سرکاری میڈیا کے دفتر نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے اس اقدام کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ فیصلہ ایک گہری عالمی تباہی کا باعث بنے گا، جس کا نشانہ خواتین اور بچوں سمیت لاکھوں فلسطینی ہوں گے۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے اس اقدام کا مطلب ہے کہ تین چوتھائی ملین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دینا اور غزہ میں انسانیت سوز صورت حال کو ظالمانہ انداز میں مزید خراب کرنا ہے۔
تنظیم نے ورلڈ فوڈ پروگرام سے مطالبہ کیا کہ وہ شمالی غزہ کے لیے خوراک کی امداد معطل کرنے کے اپنے تباہ کن فیصلے سے فوری دستبردار ہو جائے اور اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری اس فیصلے کے نتائج کی ذمہ دار ہے۔ اقوام متحدہ کے تمام اداروں کو اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں سے پیچھے ہٹنے اور بھاگنے کے بجائے فوری طور پر اور بغیر کسی ہچکچاہٹ کے تمام غزہ بشمول اس علاقے کے شمال میں امداد کی فراہمی دوبارہ شروع کرنی چاہیے۔
غزہ کی پٹی میں اسٹیٹ میڈیا آفس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پورے غزہ میں جہاں 240000 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں بھوک روز بروز گہری ہوتی جا رہی ہے اور شمال میں یہ صورتحال بہت زیادہ خراب ہے۔ ہم ایک ایسی تباہی سے خبردار کرتے ہیں جو 700,000 سے زیادہ فلسطینیوں کو ہلاک کردے گی۔


مشہور خبریں۔
بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے
ستمبر
ترکی اور شام میں خوفناک زلزلہ،سکیڑوں افراد جاں بحق
?️ 7 فروری 2023سچ خبریں:ترک اور شامی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ترکی اور
فروری
ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو سنائی دے گی، پاک فوج نے اپنا ایک ایک لفظ سچ ثابت کردیا
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) جب ہم جواب دینگے تو گونج دنیا کو
مئی
غزہ میں حملہ آوروں کے لیے مزاحمت تیار
?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں:حماس کے سرکردہ رہنما خالد مشعل نے ترک ٹی وی چینل
نومبر
شام کے ایک گاؤں کے رہائشیوں کا امریکی فوجیوں سے مقابلہ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں:شام کے شہر الحسکہ کے شمالی مضافات میں دیہاتیوں نے مقامی
فروری
ٹرمپ کے منصوبے کی حمایت پر اسد عمر نے وزیراعظم سے 7 سوالات پوچھ لیے
?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی
ستمبر
رفح میں صہیونیوں کا حشر ناکامی کے سوا کچھ نہیں: حماس
?️ 9 مئی 2024سچ خبریں: حماس کے بین الاقوامی تعلقات کے دفتر کے سربراہ ڈاکٹر موسیٰ
مئی
لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو پنجاب اسمبلی میں داخل ہونے سے روک دیا
?️ 22 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست
جولائی