?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور چوہدری پرویز الہیٰ پر مبینہ تشدد کیس میں مسلم لیگ (ن) کے 13رہنماؤں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کردی۔
خیال رہے کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے لاہور کی ایک مقامی عدالت سے رجوع کیا تھا اور متعدد سمن جاری کرنے کے باوجود تفتیش میں شامل نہ ہونے پر اراکین اسمبلی کی گرفتاری کی درخواست کی تھی۔
چنانچہ عدالت نے 16 اپریل کو وزیراعلیٰ کے انتخاب کے دوران پنجاب اسمبلی میں ہونے والی کشیدگی کے حوالے سے پولیس کی درخواست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
وارنٹ جاری کیے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے صوبے کے متعدد شہروں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کم از کم ایک درجن اراکین صوبائی اسمبلی کی رہائش گاہوں پر چھاپے بھی مارے تھے۔
جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے 13 رہنماؤں بشمول وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری، رانا مشہود اسلام آبادہائی کورٹ پہنچ کر حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کردیں۔
درخواست دائر کرنے والے دیگر رہنماؤں میں عادل چھٹہ، شعیب برتھ، ملک غلام حبیب، مرزا جاوید، سیف الملوک، پیر خضر حیات، راجا صغیر، عبد الرؤف، بلال فاروق اور رانا منان شامل ہیں۔
درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ اسلام آبادہائی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاریوں سے روکے۔
درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ ہے جس میں اپنی صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں لہٰذا حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔
مذکورہ درخواستوں میں ریاست اور تھانہ قلعہ گجر سنگھ کے انچارج کو فریق بنایا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ آمد کے موقع پر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل عمران خان بنا ملاقات کی اجازت لیے پمز پہنچ گئے اور واویلا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ صل مقدمہ تو ڈپٹی اسپیکر پر حملے کا تھا، کیا اس پر کوئی گرفتاری عمل میں آئی؟ شہباز گل کیس کا بدلہ لینے کے لیے ہم پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں پتا چل رہا ہے پرویز الٰہی کی حکومت آئی ہے، کل پنجاب پولیس نے ہمارے رہنماؤں کے گھروں میں چھاپے مارے اور قیمتی سامان لے گئی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم وہ جماعت نہیں جو کیسز سے گھبرا جائیں، ہم نے تو 90، 90 دن کا ریمانڈ بھگتا ہے لیکن واویلا نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی اسپیکر کو مار پڑتے سب نے دیکھا کیا کسی نے پرویز الہی صاحب کو مار کھاتے یا حملہ ہوتے دیکھا، ہمارے خلاف پرویز الٰہی پر حملے کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔
رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید کہا کہ 25 مئی کو آپ نے ملک میں انتشار پھیلانے کی کوشش کی اور جان دینے والے پولیس والے کا مذاق اڑایا۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی چابی والا کھلونا ہے جس کی چابی عمران خان گھماتے ہیں ، ان کی عادت ہے چابی والا کھلونا بننے کی، پرویز الٰہی نے انتقام کی جو نئی روش متعارف کروائی ہے اس کا خمیازہ خود بھگتیں گے۔
اس موقع پر رانا مشہود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں، عمران کے چیلے ہمارا راستہ نہیں روک سکتے ،ہم پاکستان کی ترقی اور پنجاب کی ترقی کے لیے کام کریں گے، جب بھی آئین کا مذاق اڑایا گیا ملک کمزور ہوا۔
راجا صغیر نے کہا کہ میں کہوں گا کہ ملک تاریخ کہ کمزور دور سے گزر رہا ہے ،انہیں تکلیف ہے کہ ہم پاکستان کی ترقی کے لیے کیوں کوشاں ہیں، کیوں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک ہمارے ساتھ اپنے تعلقات بہتر ہورہے ہیں، انہیں تکلیف ہے کہ ہم کیسے آئی ایم ایف کا معاہدہ پورا کرنے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں اویس لغاری کا کہنا تھا کہ اس وقت سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے ہم پر پرچے کاٹے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہباز گل اور پی ٹی آئی نے جو کیا وہ کسی نے نہیں کیا، پاک فوج کی چین آف کمانڈ کو چیلنج کیا گیا ہے اسے سنجیدہ لینا ہو گا۔
ساتھ ہی ان کا مزید کہنا تھا کہ آج یہ لوگ خود بند کمروں میں افسوس کرتے ہیں کہ حکومت کامیابی کی جانب گامزن ہے، اس وقت ملک کو استحکام کی ضرورت ہے، غلط پرچوں کی قیمت ان لوگوں کو ادا کرنا ہو گی۔
مشہور خبریں۔
امریکی سرکاری ملازمین کی فلسطین کے حامی طلباء تحریک کی حمایت کا اعلان
?️ 5 مئی 2024سچ خبریں: امریکہ کے متعدد سرکاری ملازمین نے فلسطین اور غزہ کی
مئی
پاکستان میں موجود امریکی فوجیوں کے بارے میں وزیر داخلہ کا بیان سامنے آگیا
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے افغانستان سے آنے والے
اگست
زلنسکی نے روسی وفد کو احمق قرار دے کر جنگ بندی کی تجویز رد کر دی
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی نے روس کی جانب سے جنگ زدہ
جون
اسرائیل صرف اپنے جرائم سے اپنے زوال کو تیز کررہا ہے: قسام
?️ 22 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے عسکری ونگ القسام بٹالین نے عظیم کمانڈر ابراہیم
ستمبر
امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے بائیڈن کو خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے امریکا
اکتوبر
نوازشریف کے منصوبوں کو ملک سے نکال دو تو پیچھے کچھ نہیں بچتا۔ حنیف عباسی
?️ 5 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
پرانی اور بلیک اینڈ وائٹ تصاویر کو رنگین بنایا جا سکتا ہے
?️ 30 اگست 2021نیویارک( سچ خبریں)پرانی اور بلیک اینڈ وائت تصاویر کو رنگین بنایا جا
اگست
سعودی عرب میں صحافیوں پر ظلم بند کرنے کی اپیل
?️ 5 نومبر 2022سچ خبریںانسانی حقوق کی ایک تنظیم نے سعودی عرب میں آزادی بیان
نومبر