مسلم لیگ (ن) نے پیپلز پارٹی کے سامنے ہاتھ پھیلائے

بلاول مریم

?️

کراچی(سچ خبریں) مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں بننے والی پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں حالیہ دراڑ کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ایک بار پھر اپنے امیدوار سابق وزیر خزانہ مفتاح اسمعیٰل کے لیے کراچی سے قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حمایت طلب کرلی۔

یہ تجویز مسلم لیگ (ن) کی اعلی قیادت کی طرف سے اس وقت سامنے آئی جب سابق وزیر اعظم اور پارٹی کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے بلاول ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات میں اس معاملے کو اٹھایا جہاں دونوں جماعتوں کے دیگر رہنما موجود تھے۔

اجلاس کے بعد بلاول ہاؤس سے جاری ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ دونوں رہنماؤں نے این اے 249 کے ضمنی انتخاب پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے فیصل واوڈا نے اپنی سینیٹ نشست کے لیے اسمبلی سے استعفی دیا تھا جس کے بعد یہ نشست خالی ہوگئی تھی۔

2018 کے عام انتخابات میں فیصل واوڈا نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو کم فرق سے اس نشست پر شکست دی تھی۔ پی ڈی ایم کے اندر اختلافات کی حالیہ اطلاعات کے بعد دونوں جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کے درمیان تازہ رابطہ پہلی پیشرفت کے طور پر ہوا۔

10 جماعتوں پر مشتمل اپوزیشن اتحاد کی صفوں میں دراڑیں اس وقت سامنے آئیں جب اس کی قیادت نے استعفوں کے معاملے پر اختلافات کے سبب 26 مارچ کو حکومت مخالف لانگ مارچ ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔بیان میں کہا گیا کہ ‘دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا’۔

ملاقات کے دوران شاہد خاقان عباسی نے این اے 249 کے انتخاب میں اپنی پارٹی کے امیدوار کی حمایت طلب کی تاہم پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے انہیں آگاہ کیا کہ پارٹی قیادت سے مشورہ کرنے کے بعد وہ اس تجویز پر عمل کریں گے۔اجلاس میں سینیٹر شیری رحمن، پیپلز پارٹی کے نوید قمر اور مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسمٰعیل نے بھی شرکت کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک وفد نے ایم پی اے خرم شیر زمان کی سربراہی میں بہادر آباد میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں اپنے امیدوار امجد آفریدی کی حمایت طلب کی۔

اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما کنور نوید جمیل نے کہا کہ رابطہ کمیٹی تحریک انصاف کی درخواست پر غور کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم تحریک انصاف کی قیادت کو رابطہ کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔

دریں اثنا شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کے وفد نے پی ٹی آئی رہنما حاجی مظفر شجرہ سے ملاقات کی اور انہیں پارٹی میں شمولیت کے لیے کہا۔

تحریک انصاف سے قبل پیپلز پارٹی میں رہنے والے اور سندھ میں صوبائی وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے حاجی مظفر شجرہ کی طرف سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا۔

مشہور خبریں۔

ایسا ملک جہاں 70 لاکھ لوگ ہسپتال میں علاج کے منتظر

?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: برطانیہ میں ہسپتال میں معمول کے علاج کے منتظر افراد

الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پاکستان نے سراہا

?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:پاکستان کے بہت سے آن لائن میڈیا اور نیوز چینلز نے

سردار سلیمانی عالمی اور انسانی نمونہ 

?️ 7 جنوری 2024سچ خبریں:شام میں مزاحمتی اجتماعات کے نمائندے اور رابطہ کار نضال عمار 

روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ

?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس

عراق کا ترک اور PKK فورسز سے اس ملک سے نکل جانے کا مطالبہ

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ ترک فوج اور

روس اور یوکرین جنگ پر بن سلمان کا مؤقف ایک مجتہد کی زبان سے

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:  ایک معروف سعودی نے ٹویٹ کیا کہ بن سلمان کو

ٹرمپ کے داماد کی ریاض میں 2 بلین ڈالر سرمایہ کاری کی تحقیقات

?️ 7 جون 2022سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان نے اس ملک کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صیہونی فوج کے تین پیدل دستے حزب اللہ کے محاصرے میں

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے گزشتہ رات تین خصوصی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے