مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے مذاکرات کی اندرونی کہانی منظرعام پر آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں میں آصف علی زرداری کو صدر اور شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر اتفاق پایا جاتا ہے، مسلم لیگ ن 6 ماہ کے اندر صوبہ پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ بھی مان چکی ہے، تاہم پاکستان پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں سپیکر شپ اور پنجاب میں گورنر کا عہدہ بھی مانگا ہے لیکن ن لیگ دونوں عہدے دینے کو تیار نہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ن لیگ نے پیپلز پارٹی کو خیبرپختونخوا میں گورنر شپ دینے کی پیشکش کی ہے تاہم پنجاب کے گورنر کا عہدہ دینے سے معذرت کرلی، دونوں جماعتوں کے درمیان مذاکرات میں فیصلہ ہوا کہ بلوچستان کا گورنر ن لیگ اور وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی سے ہوگا، اسی طرح چئیرمین سینیٹ مسلم لیگ سے لیا جائے گا تاہم اسپیکر قومی اسمبلی کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا۔

مسلم لیگ ن کے ذرائع نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کی کمیٹیوں کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے، ابھی تک ہونے والے مذاکرات میں دونوں جانب سے جو تجاویز اور مطالبات سامنے آئے ان پر غور جاری ہے، امید ہے آج معاملات طے پانے پر معاہدہ ہوجائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ن لیگی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ بات چیت مثبت اندازمیں جاری ہے، آج دوبارہ نشست ہوگی، کابینہ میں پیپلزپارٹی کی شمولیت پرکچھ چیزیں پہلے سے طے شدہ ہیں۔

اسی معاملے پر پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء میاں جاوید لطیف کہتے ہیں کہ ہم کسی طور حق میں نہیں کہ حکومت بنائیں اوروزیراعظم ن لیگ کا ہو، نوازشریف اور شہبازشریف کی رائے بھی وہی ہے جو 90 فیصد ممبران کی ہے، صرف 10 فیصد لوگ ہرصورت ن لیگ کوحکومت دینا چاہتے ہیں، یہ وہی ہیں جو نوازشریف کے نظریے سے خائف ہیں، نوازشریف کو لایا نہیں گیا وہ خود آئے تھے، بات یہ ہے کہ مجھے نوازشریف کے نام پر ووٹ ملتا ہے لیکن خود اس کو ووٹ نہیں ملتا، ہوا یہ ہے کہ نوازشریف کے نظریئے سے جو خائف تھے وہ پھر اس طرح کے نتائج بنائیں گے، کنٹرولڈ انتخابی نتائج، جمہوریت اور کنٹرولڈ معیشت ہے۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی نے کیا کیا اور ن لیگ کیا کر رہی ہے؟ عمر ایوب کی زبانی

🗓️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما

قاسم سلیمانی، وہ فکر جس نے دنیا کو ہلا کر دیا؛ العہد چینل کی خصوصی رپورٹ

🗓️ 1 جنوری 2022سچ خبریں:سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے شہید کمانڈر کا

یوکرین میں سابق امریکی میرین کے ساتھ کیا ہوا؟

🗓️ 26 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو اعلان کیا کہ اس ملک

غیر ملکی میڈیا میں ایرانی عوام کی عظیم کانفرنس کی عکاسی

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:   ان 43 سالوں میں ہر سیاسی اور میدانی عمل کو

صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت

🗓️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی

ٹرمپ نے پیوٹن کو قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر مبارکباد دی!

🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن

ترکی سے تقریباً 2000 افغان مہاجرین ملک بدر

🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں:  ترکی ملک میں انسانی بحران پر عالمی احتجاج کے باوجود

عراق میں ایک اور امریکی فوجی اڈے پر حملہ

🗓️ 16 مارچ 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے پیر کی شام شمالی عراق میں واقع امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے